• Mon, 17 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈومبیولی: رحم دل تاجر آن لائن فریب دہی کا شکار!

Updated: November 17, 2025, 2:43 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

یہاں ایک تاجر کے آن لائن فریب دہی کا شکار ہونے کی خبر ہے۔ ایک شخص نے خود کو دیپو بھائی مورے بتا کر ان سے علاج کے بہانے ۳۸ ؍ہزار روپے وصول کر لئے۔ تاجر نے رام نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی ہے۔

Picture: INN
تصویر:آئی این این
یہاں ایک تاجر کے آن لائن فریب دہی کا شکار ہونے کی خبر ہے۔ ایک شخص نے خود کو دیپو بھائی مورے بتا کر ان سے علاج کے بہانے ۳۸ ؍ہزار روپے وصول کر لئے۔ تاجر نے رام نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرادی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ناندیولی کے تاجر وجے گجرا کو ایک نامعلوم شخص نے فون کرکے بتایا کہ وہ دیپو بھائی مورے بول رہا ہے۔ فون کرنے والے نے بتایا کہ وہ سیون ہلز اسپتال میں زیر علاج ہے اور اسے سی ٹی اسکین کرانے کیلئے پیسوں کی فوری ضرورت ہے۔ نامعلوم شخص نے وجے گجرا کو یہ کہہ کر رابطہ کیا کہ وہ ان کے کھاتے میں ۳۸؍ ہزار روپے بھیج رہا ہے اور اس کے بعد ایک کیو آر کوڈ بھیجے گا۔ نامعلوم شخص نے گجرا سے کہا کہ وہ جو پیسے انہیں بھیجے گا اسے وہ وہاٹس ایپ کئے گئے اسپتال کے کیو آر کوڈ کو اسکین کر کے فوری طور پر واپس کر دیں تاکہ اسپتال کا آن لائن بل ادا ہوجائے۔ مورے نام کے کسی شخص کو نہ جانتے ہوئے بھی تاجر نے انسانی ہمدردی کے تحت اس کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس کے بعددیپو بھائی مورے والا نے وجے گجرا کو ۳۸ ؍ہزار روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع ہونے کا جعلی ایس ایم ایس بھیجا۔ جس سے گجرا کو لگا کہ واقعی رقم موصول ہو گئی ہے۔گجرا نےکیو آر کوڈ پر ۳۸ ؍ہزار روپے کی رقم ٹرانسفر کر دی۔ جب وجے گجرا کو شک ہوا تو انہوں نے اپنے بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کی اور انہیں معلوم ہوا کہ دیپو بھائی کی طرف سے کوئی بھی رقم جمع نہیں ہوئی تھی۔ اس کے بجائے ان کے اکاؤنٹ سے۳۸ ؍ ہزار روپے نکل چکے تھے۔ فریب دہی کا احساس ہونے پرتاجر وجے گجرا نے فوری طور پر رام نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ اس معاملے میں پولیس تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK