• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنجامن سیسکو کا جادو چل گیا: مانچسٹر یونائٹیڈ کی ایورٹن کے خلاف اہم فتح

Updated: February 24, 2026, 5:02 PM IST | Manchester

مانچسٹر یونائٹیڈ کے بنجامن سیسکو نے ایک بار پھر اپنی مہارت ثابت کرتے ہوئے ایورٹن کے خلاف میچ میں فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلا دی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی یونائٹیڈ نے ٹاپ۴؍ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

United Match.Photo:INN
مانچسٹر یونائٹیڈ کا میچ۔ تصویر:آئی این این

 مانچسٹر یونائٹیڈ کے  بنجامن سیسکو نے ایک بار پھر اپنی مہارت ثابت کرتے ہوئے ایورٹن کے خلاف میچ میں فیصلہ کن گول داغ کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلا دی ہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی یونائٹیڈ  نے ٹاپ۴؍ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔لیورپول کے گراؤنڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں متبادل کھلاڑی  کے طور پر آنے والے   سیسکو نے میدان میں داخل ہونے کے محض ۱۳؍ منٹ بعد گول کر کے مانچسٹر یونائٹیڈ کو ۰۔۱؍ سے برتری دلائی جو آخر تک برقرار رہی۔ یہ گزشتہ چار میچوں میں تیسرا موقع ہے جب سیسکو نے بینچ سے آکر ٹیم کے لیے اسکور کیا اور پوائنٹس حاصل کیے۔


یونائٹیڈ  کے عبوری کوچ مائیکل کیرک نے سیسکو کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ایک شاندار فنش تھا، مجھے اس کا پراعتماد انداز بہت پسند آیا۔  اس فتح کے ساتھ مائیکل کیرک کی نگرانی میں یونائٹیڈ  کی ناقابلِ شکست مہم چھ میچوں تک پہنچ گئی ہے۔میچ کے ۷۱؍ ویں منٹ میں میتھیوس کنہا اور برائن مبومو کے بہترین تال میل نے سیسکو کے لیے موقع بنایا، جنہوں نے جورڈن پکفورڈ کو چکمہ دیتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔
اس جیت کے بعد یونائٹیڈ  چوتھی پوزیشن پر ہے اور اس نے چیلسی اور لیورپول پر۳؍ پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ڈیوڈ موئس کی ٹیم کے لیے یہ شکست ایک بڑا دھچکا ہے، جو اپنے نئے ہل ڈکنسن اسٹیڈیم  میں گزشتہ سات میچوں سے کوئی جیت حاصل نہیں کر سکی ہے اور اب نویں نمبر پر موجود ہے۔
استنبول: فٹ بال میچ میں کھلاڑی نے سی پی آر کے ذریعے زخمی پرندے کی جان بچا لی
 ترکی کے شہر استنبول میں ایک فٹ بال میچ کے دوران اس وقت حیرت انگیز  مناظر دیکھنے میں آئے جب ایک کھلاڑی نے کھیل روک کر گیند لگنے سے بے ہوش ہونے والے پرندے کو طبی امداد دے کر نئی زندگی بخشی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور شائقینِ کھیل کھلاڑی کے اس ہمدردانہ عمل کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔یہ  واقعہ استنبول فرسٹ امیچور لیگ کے پلے آف فائنل کے دوران پیش آیا، جہاں میولاناکاپی گزیلیزار اور استنبول یردم اسپور کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ استنبول یردم اسپور کے گول کیپر نے جیسے ہی ایک زوردار کک لگائی، گیند فضا میں اڑتی ہوئی ایک سی ایگل  سے جا ٹکرائی۔ گیند کی رفتار اور ضرب اتنی شدید تھی کہ پرندہ فوری طور پر بے ہوش ہو کر میدان میں گر پڑا۔

یہ بھی پڑھئے:ویسٹ انڈیز نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنا سب سے بڑا اسکور بنا لیا

میچ کی سنگینی کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ٹیم کے کپتان فوری طور پر پرندے کی مدد کے لیے پہنچے۔ کھلاڑی کے مطابق سی ایگل کی سانسیں رک چکی تھیں اور وہ حرکت نہیں کر رہی تھی۔کھلاڑی نے کمال مہارت کے ساتھ پرندے کے سینے پر دباؤ ( سی پی آر) دینا شروع کیا۔تقریباً دو منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد پرندے میں حرکت واپس آئی اور اس نے دوبارہ سانس لینا شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھئے:کانتارا تنازع: ’’رنویر سنگھ جاؤ، تفتیش میں تعاون کرو‘‘

پرندے کے ہوش میں آتے ہی اسے پانی پلایا گیا اور میدان میں موجود طبی عملے کے حوالے کر دیا گیا۔ بعد ازاں معائنے سے معلوم ہوا کہ پرندے کے ایک پر کو چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے وہ فی الحال اڑنے کے قابل نہیں ہے۔تاہم، بروقت طبی امداد کی وجہ سے اس کی جان خطرے سے باہر ہے اور حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK