Inquilab Logo

ڈونالڈ ٹرمپ بالآخر اقتدار کی منتقلی کیلئے تیار ہوگئے

Updated: November 25, 2020, 6:14 AM IST | Agency | Washington

مگر ہار تسلیم نہیں کی، الیکشن میں ’دھاندلی‘ کیخلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

Donald Trump - Pic : INN
ڈونالڈ ٹرمپ ۔ تصویر : آئی این این

رخصت پذیر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بالآخر اقتدار نومنتخب صدر جوبائیڈن کو منتقل کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم اپنی شکست تسلیم کرنے کیلئے وہ اب بھی تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اقتدار کی منتقلی کیلئے ٹرمپ کی آمادگی کے بعدوہائٹ ہاؤس نے اس ضمن میں ضروری اقدامات شروع کردیئے ہیں۔  
  اقتدارکی منتقلی کا اعلان انہوں نے مشیگن ریاست میں بھی بائیڈن کو فاتح قرار دیتے ہوئے سرٹیفکیٹ تفویض کردیئے جانے کے بعد کیا ہے۔ اپنی شکست کے خلاف انہوں نے متعدد مقدمات داخل کررکھے ہیں جن میں انہوں  نے الیکشن میں دھاندلی کی شکایت کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اپنے الزمات کی تائید میں وہ اب تک کوئی ثبوت نہیں پیش کرسکے ہیں۔ پیر کو جنرل سروسیز ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ایمیلی مرفی نے جوبائیڈن کو ایک مکتوب  کے ذریعہ آگاہ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اقتدار کی منتقلی کے عمل کے باقاعدہ آغاز کیلئے تیار ہے۔  ٹرمپ بھلے ہی شکست قبول نہ کررہے ہوں مگر مرفی کے اس مکتوب کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شکست کے پہلے اعتراف کے طور پر دیکھا جارہاہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK