• Thu, 18 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈاکٹر ثناء اللہ گھرٹکر کی خدمات کا اعتراف، ’مروڈ رتن‘ سے نوازا گیا

Updated: December 18, 2025, 11:28 AM IST | Siraj Sheikh | Murud-Janjira

سنجیونی ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے ۱۰؍ سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریب، رکن پارلیمان سنیل تٹکرے کی شرکت۔

Sunil Tatkre presenting the award to Dr. Sanaullah. Picture: INN
سنیل تٹکرے ڈاکٹر ثناء اللہ کو ایوارڈ دیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این
سنجیونی ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے صحت کے شعبے میں دس مکمل ہونے پرڈاکٹر گھرٹکر فاؤنڈیشن اور سنجیونی ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے’جشن عشرہ ‘منایا گیا۔اس موقع پر مراٹھی اور انگریزی زبان میں لکھی گئی ’کتاب سماجی اصلاحات اور ہماری ذمہ داری‘  اجراء  رکن پارلیمان کا سنیل تٹکرے کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ نیز ادارے کو ہر مرحلے میں تعاون کرنے والے ثناء اللہ گھرٹکر کو ’مروڈ رتن ‘ ایوارڈ سے بھی نواز گیا۔ 
  اس موقع پر تٹکرے نے کہا کہ ادارہ کے بانی پدم شری ڈاکٹر تا تیا راؤ لہانے خدمات کا جذبہ رکھتے ہیں ان کی رہنمائی کی وجہ سے یہ انسٹی ٹیوٹ  ڈائلاسیس سنٹروں کے ذریعے غریبوں اور ضرورت مندوں کی خدمت کر رہا ہے ۔ مروڈ جنجیرہ کے ڈاکٹر ثناء اللہ گھرٹکر نے اگرچہ کاروباری صلاحیت کے بل بوتے خلیجی ممالک میں ایک بڑی سلطنت بنائی ہے لیکن وہ مروڈ کی مٹی کو نہیں بھولے۔سنجیونی ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کو ان کے بڑے عطیہ نے صحیح معنوں میں استحکام بخشا ہے۔ خوڈ ڈاکٹر لہانے نے کہا کہ ڈاکٹر گھرٹکر کی سخاوت نے مروڈ کو نئی شان عطا کی ہے۔انہوں نے ہمیشہ ذات اور مذہب سے بالاتر ہوکر تمام لوگوں کیلئے مدد کا ہاتھ بڑھایا ۔ انہوں نے کہا کہ سنجیونی سنستھا کی طرف سے انہیں مروڈ رتن ایوارڈ سے نوازنا میرے لئے  خوشی کی بات ہے۔ ڈکٹرگھرٹکر نے اپنے خطاب میںکہا کہ ہم کوکن کے طلبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماہرین کے پیشہ ورانہ رہنمائی کیمپوں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ مروڈ کی مجموعی ترقی ہی ہمارا واحد مقصد ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل سے طاقتور بننے کی اپیل کی۔ پروگرام کے تعارفی کلمات راشد عمر فہیم نے ادا کئے۔ شکریہ،ڈاکٹر مقبول کوکاٹے نے ادا کیا اور نظامت شاہد کلاب اور واسنتی عمروٹکر نے کی۔اس موقع پر ڈاکٹر راگنی پاریکھ، سابق میئر منگیش ڈانڈیکر، وجے سروے، عتیق خطیب، ڈاکٹر مقبول کوکاٹے گھرٹکر فاؤنڈیشن کے صدر راشد فہیم، پولس انسپکٹر پرشرام کامبلے، امتیاز پرکار، کمال مانڈلیکر، سیداحسان، مبشر جمعدار اور دیگر موجود تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK