• Fri, 19 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پڑوسی ملک کی ٹیم کیلئے کھیلنے پر پاکستان اپنے ہی کبڈی کھلاڑی کے خلاف کارروائی پر آمادہ

Updated: December 18, 2025, 9:52 PM IST | Mumbai

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے بتایا کہ عبید اللہ راجپوت اور دیگر کئی کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ۲۷؍ دسمبر کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

Ubaiullah Rajput.Photo:INN
عبیداللہ راجپور۔تصویر:آئی این این

پاکستانی انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی عبید اللہ راجپوت مشکل میں پھنس گئے۔ نجی ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیلنے پر ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی متوقع ہے۔ یہ معاملہ۱۶؍ دسمبر کو بحرین میں ہونے والے جی سی سی کپ سے متعلق ہے۔ہندوستانی ٹیم کی جانب سے  کھیلنے پر پاکستان اپنے ہی کھلاڑی کے خلاف کارروائی کرے گا۔
درحقیقت، عبید اللہ کے کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں وہ ہندوستانی جرسی پہنے اور ہندوستانی جھنڈا لہراتے نظر آئےجس کے بعد پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا سرور نے بتایا کہ اس مسئلے کے حل کے لیے  ۲۷؍ دسمبر کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں عبید اللہ راجپوت اور دیگر کئی کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کیا کرن جوہر فلم کے بعد کارتک آرین کے لیے دلہن تلاش کریں گے؟

رانا سرور نے کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ ایک پرائیویٹ ٹورنامنٹ تھا جہاں منتظمین نے ٹیموں کے نام انڈیا، پاکستان، کنیڈا، ایران وغیرہ رکھے تھے تاہم تمام ٹیموں میں اپنے اپنے ممالک کے کھلاڑی تھے، ہندوستانی کھلاڑی ہندوستانی پرائیویٹ ٹیم میں کھیلے لیکن عبید اللہ کا ان کے لیے کھیلنا موجودہ حالات میں ناقابل قبول ہے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ۱۶؍ پاکستانی کھلاڑیوں نے فیڈریشن یا پاکستان سپورٹس بورڈ کی اجازت کے بغیر نجی طور پر بحرین کا سفر کیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستانی فٹبال کو اگلے چھیتری کی نہیں سید عبدالرحیم کی ضرورت ہے

 رانا نے مزید کہاکہ ’’ان کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی کیونکہ انہوں نے پاکستان ٹیم کے نام کا غلط استعمال کیا۔‘‘عبید اللہ نے معاملہ واضح کیا۔ اس دوران عبید اللہ راجپوت نے معذرت کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں بحرین میں کھیلنے کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا اور انہیں نجی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ عبید اللہ نے کہا’’مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ ٹیم کا نام ہندوستانی ٹیم ہے۔ میں نے منتظمین سے کہا تھا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے نام استعمال نہ کریں۔ ہندوستانی اور پاکستانی کھلاڑی پہلے بھی نجی مقابلوں میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں، لیکن کبھی ہندوستان یا پاکستان کے ناموں سے نہیں کھیلے گئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’مجھے شروع میں اندازہ نہیں تھا کہ مجھے ایک ہندوستانی کھلاڑی کے طور پر دکھایا جائے گا۔ موجودہ حالات میں، میں ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK