Inquilab Logo

گھنٹہ گاڑی سے ڈیزل چوری کر نے والا ڈرائیور گرفتار

Updated: January 12, 2021, 6:22 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

کوڑا کر کٹ لے جانے والی گھنٹہ گاڑی سے ڈیزل چوری کرتے ہوئے ڈرائیور کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مانپاڑہ پولیس نے خاطی ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کر لیا ہے۔

Kalyan City
ڈرائیور کو گاڑی سے ڈیزل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کوڑا کر کٹ لے جانے والی گھنٹہ گاڑی سے ڈیزل چوری کرتے ہوئے ڈرائیور کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مانپاڑہ پولیس نے خاطی ڈرائیور کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کر لیا ہے۔ 
  چند روز قبل کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن ( کے ڈی ایم سی) کے اعلیٰ افسر کو ایک بیدار  شہری نے ویڈیو کلپ بھیجی تھی۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دکھائی دے رہا تھا کہ کوڑ ا کر کٹ جمع کر نے والی گھنٹہ گاڑی کا ڈرائیورگاڑی کی ٹنکی سے ڈیزل نکال کر ایک دوسری بالٹی میں بھررہا ہے۔ ویڈیو کی تصدیق کرکے میونسپل انتظامیہ نے اس معاملے کی انکوائری شروع کی، نیز مانپاڑہ پولیس اسٹیشن میں گھنٹہ گاڑی کے ڈرائیور دتا رام شرامے کے خلاف شکایت درج کی۔
   عیاں رہے کہ گھنٹہ گاڑی کو شہری انتظامیہ ڈیزل مہیا کرتا ہے لیکن ٹھیکیدار کو کانٹر یکٹ پر ملازم منتخب کر نے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ملزم دتا رام شرامے وشال ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈکمپنی کی جانب سے بطور کانٹر یکٹ ڈرائیور کام کررہا تھا۔مانپاڑہ پولیس نے دتارام شرا مے کو ڈیزل چوری کر نے کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔
  ایک بیدار شہری کی حاضر دماغی کے سبب ڈیزل چوری کا معاملہ بے نقاب ہونے سے میونسپل کارپوریشن میں ہلچل مچ گئی ہے۔  مانپاڑہ پولیس کے مطابق اس معاملے میں مزید لوگوں کے ملوث ہو نے کا قوی امکان ہے لہٰذا ہر ممکنہ پہلو سے  جانچ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK