• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جمبو بلاک کے سبب مسافروں کو دشواریوں کا سامنا

Updated: October 01, 2024, 2:57 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

ویسٹرن اور ہاربر لائن پر ٹرینیں ۲۰؍تا ۲۵؍ منٹ دیر سے چلیں،اسٹیشنوں پر شدید بھیڑ بھاڑ رہی۔

Congestion of passengers can be seen at Western Railway`s Kandivali station due to the blockade. Photo: Inquilab , Satij Shinde
بلاک کے سبب ویسٹرن ریلوے کے کاندیولی اسٹیشن پر مسافروں کی بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔ تصویر: انقلاب ، ستیج شندے

ویسٹرن ریلوے میں چھٹی لائن بچھانے کیلئے جاری بلاک کے دوران ٹرینوں کی رفتار محدود کئے جانے کے سبب پیر کی صبح سے ہی ٹرینیں تقریباً آدھا گھنٹہ تاخیر سے چل رہی تھیں جس کی وجہ سے متعدد ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی شدید بھیڑ دیکھنے کو ملی۔
 ٹرینیں دیر سے چلنے کے سبب لوکل ٹرینوں کے مسافروں کو صبح کے وقت دفاتر پہنچنےمیں تاخیر تو ہوئی لیکن ساتھ ہی بے انتہا بھیڑ کی وجہ سے ٹرینوں میں سوار ہونا، اترنا اور جگہ ملنا بھی انتہائی دشوار ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ رام مندر اور کاندیولی کے درمیان ۵؍ویں اور چھٹی لائن بچھانے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے دھیمی اور تیز رفتار والے دونوں طرف کے ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کو ۳۰؍ کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے نہیں چلایا جارہا ہے۔ اس کام کی وجہ سے ویسٹرن ریلوے پر ۴؍ اکتوبر تک روزانہ ۱۵۰؍ سے ۱۷۵؍ ٹرینیں منسوخ ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے بعد سے دھیرے دھیرے ٹرینوں کی رفتار کو معمول کے مطابق کردیا جائے گا۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بلاک کی وجہ سے مسافروں کو پریشانیاں ہورہی ہیں لیکن اس کام کے مکمل ہوجانے کے بعد طویل مسافتی اور لوکل ٹرینوں کے ٹریک علیٰحدہ ہوجانے سے ان کی سہولت میں بھی اضافہ ہو جائے گا اور بلاک کے اوقات کو اس لئے زیادہ رکھا جارہا ہے تاکہ یہ کام کم دنوں میں مکمل کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK