Inquilab Logo

مدینہ بس سروس سے رمضان المبارک میں ۵؍ لاکھ سے زائد زائرین مستفید

Updated: April 04, 2024, 11:44 AM IST | Madinah

یکم رمضان سے بس خدمات کا آغاز کیا گیا، ۷؍مختلف اسٹیشن زائرین کی بہتر خدمت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔

7 different stations have been established for Madinah bus service. Photo: INN
مدینہ بس سروس کے لئے ۷؍مختلف اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ تصویر: آئی این این

مدینہ منورہ بس سروس منصوبے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ماہ مقدس کے دوران مسجد نبویؐ کے۵؍ لاکھ سے زیادہ زائرین نے بسوں کے ذریعے سفر کیا ہے۔ ’سبق ویب‘ کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ بس سروس منصوبے کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یکم رمضان المبارک سے بس سروس کا آغاز کیا گیا۔ ۷؍مختلف اسٹیشن زائرین کی بہتر خدمت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں جو مختلف روٹس سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ مدینہ بس سروس اسٹیڈیم، درۃ المدینہ، سید الشہدا، اسلامی یونیورسٹی، الخالدیہ، شطیہ اور بنی حارثہ سے بسیں مسجد نبوی لے جاتی ہیں اور واپس لاتی ہیں۔ 
دوسری جانب سعودی عرب میں ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ابتدائی طورپر ٹریول ہالز نمبر۳؍اور۴؍پر ای گیٹس کو نصب کردیا گیا ہے۔ تفصیلی رپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے افتتاح کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹی فیشیل انٹیلی جنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شریف و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جوازات بریگیڈیئرسلمان الیحیی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ ’’ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔ ای گیٹس کی سہولت کے باعث انسانی مداخلت کے بغیر مسافر اپنے سفری معاملات خود کارطریقے سے انجام دے سکیں گے جس سے ان کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK