Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’نالے صفائی کے نام پر آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے‘‘

Updated: May 14, 2026, 7:06 PM IST | Shahab Ansari | Mumbai

بی ایم سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں برسراقتدارجماعت اور اپوزیشن کے کارپوریٹروں کا الزام۔

Big claims are made about cleaning drains before the monsoon in the city and suburbs.Photo:INN
شہرومضافات میں مانسون سے قبل نالوں کی صفائی کے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں-تصویر:آئی این این
 مانسون کی تیاری کیلئے شہر و مضافات میں جاری نالوں کی صفائی کے موضوع پر منگل کو برسراقتدارجماعت اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارپوریٹر متحد نظر آئے اور ممبئی کے مختلف علاقوں خصوصاً کرلا میں نالوں اور میٹھی ندی کی صفائی میں لاپروائی برتنے کے الزامات عائد کئے جس پر کمیٹی چیئرمین نے صفائی مکمل ہونے تک اس موضوع کو بند نہ کرنے اور کارپوریٹروں کے مطالبے پر ان نالوں اور میٹھی ندی کا دورہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ بی ایم سی میں کانگریس کے اپوزیشن لیڈر اشرف اعظمی نے الزام عائد کیا کہ جن کمپنیوں کو ان کی خراب کارکردگی یا دیگر تنازعات کے سبب بلیک لسٹ کردیا گیا ہے آج وہی کمپنیاں میٹھی ندی اور نالوں کی صفائی کر رہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ۲۰؍ دنوں سے جاری صفائی میں جتناکیچڑ نکالنے کا دعویٰ کیا گیا ہے اگر اس کا حساب جوڑا جائے تو یومیہ ۱۸۰؍ ٹرک بھر کر کیچڑ نکالا  جارہا ہے لیکن اس کا بھی حساب لگایا جائے تو پتہ چلے گا کہ کیچڑ نکال کر ٹرک میں بھرنے اور ڈمپنگ کیلئے لے جانے اور بھیڑ اور ٹریفک کے درمیان ۱۸۰ ؍ٹرک لے جانا ممکن ہی نہیں ہے اور یہ بات اسی وقت سمجھ میں آسکتی ہے جب کارپوریٹر وہاں جاکر ذاتی طور پر کام کا تجزیہ کریں۔
 
 
اے آئی ایم آئی ایم کے کارپوریٹر ضمیر شیخ نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اتنے برسوں سے نالے صفائی کے نام پر گھپلا ہورہا ہے اور اگر ہم اب بھی نہ جاگے تو یہی ہوتا رہے گا۔ البتہ اب اس سال کوئی اقدام کرنے کا وقت نہیں ہے اس لئے آئندہ سال سے نالے صفائی ایمانداری سے ہو اس کو یقینی بنایا جائے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جس علاقہ میں رہتے ہیں وہاں انہوں نے نالے صفائی کے کام کو قریب سے دیکھا ہے جس کی بنیاد پر وہ کہہ سکتے ہیں کہ اس سال مانسون شروع ہونے تک نالوں سے ساڑھے ۸؍ لاکھ ٹن کچرا نکالنا ناممکن ہے۔این سی پی (اجیت) کی کارپوریٹر ڈاکٹر سعیدہ خان نے دعویٰ کیا کہ کرلا میں نالوں کی صفائی نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین پربھاکر شندے کو دعوت دی کہ وہ کرلا میں نالے صفائی کا جائزہ لینے آئیں  اور اس جگہ کا معائنہ کریں جہاں سے وہ بتائیں گی تو حقیقت حال معلوم ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK