Inquilab Logo

’اسانی‘ طوفان کا آغاز، اُدیشہ میں تیز بارش، کئی ریاستوں میں الرٹ

Updated: May 10, 2022, 9:26 AM IST | new Delhi

ہوا کی رفتار ۱۲۵؍ کلومیٹر فی گھنٹے،آندھرا پردیش میں بھی بارش کا امکان، مغربیبنگال حکومت نے ماہی گیروں اور کسانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچنے کی ہدایت دی

Fishermen can be seen taking precautionary measures after being alerted in Adisha.
ادیشہ کے پوری میں الرٹ کے بعد ماہی گیروں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

سمندری طوفان ’اسانی‘ نے خلیج بنگال میں داخل ہونے کے بعد اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ ادیشہ ڈیزاسٹر ریپڈ ایکشن فورس (او ڈی آر اے ایف)کی ٹیم  نے بتایا – کہ ادیشہ کے بھدرک میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے پیش آنے والی کسی بھی مشکل سے نمٹنے کیلئے ٹیم بھدرک پہنچ گئی ہے۔ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ادیشہ، بنگال اور آندھرا پردیش میں طوفانی بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی محفوظ جگہ پر پناہ لیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بنگال کے ہاوڑہ، کولکاتا، ہگلی اور مغربی مدنی پور اضلاع میں گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس طوفان کی رفتار ۱۲۵؍ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس کی وجہ سے نقصان کا خدشہ زیادہ ہے۔ دریں اثنا آئی ایم ڈی بھونیشور کے سینئر سائنسدان اوماشنکر داس نے بتایا کہ’’کل اڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے تاہم اگلے۴۸؍ گھنٹوں میں طوفان کے کمزور ہونے کی بھی امید کی جارہی ہے۔‘‘
 محکمہ موسمیات کے مطابق، طوفان ’اسان‘ کا اثر انڈمان اور نکوبار کے شمال مغرب میں تقریباً۶۱۰؍ کلومیٹر، پورٹ بلیئر سے ۵۰۰؍ کلومیٹر مغرب، وشاکھاپٹنم سے۸۱۰؍ کلومیٹر جنوب مشرق اور پوری کے۸۸۰؍ کلومیٹر جنوب اورجنوب مشرق میں سب سے زیادہ نظر آئے گا۔چنڈی گڑھ کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ اس طوفان کا اثر شمالی ہندوستان میں نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ منگل کو شمال مغرب کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئے مغربی وسطی اور شمال مغربی خلیج بنگال، شمالی آندھرااورادیشہ کے ساحل کی طرف پیشقدمی کا امکان ہے جس کے بعد یہ بتدریج کمزورپڑجائے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اس کے زیراثر ساحلی ادیشہ، شمالی ساحلی  آندھرا پردیش  میں منگل کی شام  میں اوسط بارش کاامکان ہے۔
 اس سے قبلمغربی بنگال حکومت نےماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے بچنے اور کسانوں کو  اپنی کھڑی فصلوں کی حفاظت کیلئے ایڈوائزری  جاری کی  ہے۔حکومت نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کے پیش نظر یہ ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خلیج بنگال کے جنوب مشرقی علاقوں میں ایک طوفان  بن  گیا ہے اور جلد ہی اس کے  شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سیزن کا پہلا طوفان ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ۱۰؍ مئی سے اگلے نوٹس تک سمندر اور مغربی بنگال اور ادیشہ کے ساحلوں سے باہر نہ جائیں۔ مغربی بنگال حکومت نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئےتمام احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
 دریں اثناریاستی محکمہ زراعت نے ایک انتباہی نوٹس جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ یا تو اپنے دھان، جوٹ اور دیگر زرعی مصنوعات کی کٹائی کرلیں یا پھر طوفان سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے کچھ ممکنہ اقدامات کرلیں۔
اُدیشہ کے ۴؍ پورٹ ’ڈینجر زون‘ قرار 
 ادیشہ کے ریلیف کمشنر پی کے جینا نے کہا کہ ریاست کی ۴؍ بندرگاہوں پارا دیپ، گوپال پور، دھامرا اور پوری کو خطرات سے پُر کا علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں این ڈی آر ایف اور او ڈی آر ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی کا۳؍ دن تک تمام پروگرام منسوخ 
 مغربی بنگال میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیئے ہیں۔۹؍ مئی سے ۱۱؍ مئی تک  وزیراعلیٰ اپنے سیکریٹریٹ اپنے اعلیٰ افسران کے ساتھ طوفان ’اسانی‘ کی نگرانی کریں گی۔ 
جھارکھنڈ اوربہار بھی متاثر ہوں گی
 اد یشہ، بنگال اور آندھرا پردیش کے علاوہ سمندری اس طوفان کا اثر بہار، جھارکھنڈ،سکم اور آسام سمیت کچھ دیگر ریاستوں میں بھی  دیکھا جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان ریاستوں میں بارش کا یلو الرٹ بھی جاری کیا ہے۔
مستقبل کے طوفانوں کے نام طے
 طوفان ’اسانی‘ سری لنکا کا دیا ہوا نام ہے جس کا مطلب سنہالا میں’غصہ‘ ہے۔ ’اسانی‘ کے بعد بننے والے طوفان کا نام ’سیتارنگ‘ ہوگا، یہ نام تھائی لینڈ نے دیا ہے۔ مستقبل میں جن ناموں کا استعمال کیا جائے گا ان میں ہندوستان کے’ گھرنی‘، پروباہو، جھار اور مراسو ہوں گے۔اسی طرح‘ بی پر جوئے‘ (بنگلہ دیش)، ’آصف‘ (سعودی عرب)اور طوفان (ایران) نام ہوںگے۔

odisha Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK