Inquilab Logo

ادیشہ : بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کیلئے شوہر نے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا

Updated: November 24, 2023, 4:47 PM IST | Odisha

ادیشہ کے گنجام ضلع میںایک ۲۵؍سالہ شخص کو مبینہ طور پر اپنی بیوی اور۲؍ سالہ بیٹی کو زہریلے سانپ کو ان کے کمرے میں چھوڑ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ ۶؍اکتوبر کو اس نے سانپ کو اس کمرے میں چھوڑ دیا تھا جہاں اس کی بیوی اور بیٹی سوئی ہوئی تھیں۔ دونوں اگلی صبح سانپ کے کاٹنے سے مردہ پائے گئے اور ان جسم پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات تھے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ادیشہ کے گنجام ضلع میںسنسنی خیز واردات سامنے آئی ہے جہاں ایک ۲۵؍سالہ شخص کو جمعرات کو مبینہ طور پر اپنی بیوی اور۲؍  سالہ بیٹی کو زہریلے سانپ کو ان کے کمرے میں چھوڑ کر قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ یہ واقعہ یہاں سے تقریباً ۶۰؍ کلومیٹر دور کبسوریا نگر تھانہ علاقے کے ادھیگاؤں گاؤں میں تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم جھوٹ بول کر زہریلا سانپ گھر لایا تھا کہ اسے مذہبی مقاصد کیلئے استعمال کرے گا۔رپورٹس کے مطابق ملزم پلاسٹک کے برتن میں زہریلہ سانپ لایا تھا۔ ۶؍اکتوبر کو اس نے سانپ کو اس کمرے میں چھوڑ دیا تھا جہاں اس کی بیوی اور بیٹی سوئی ہوئی تھیں۔ دونوں اگلی صبح سانپ کے کاٹنے سے مردہ پائے گئے اور ان جسم پر سانپ کے کاٹنے کے نشانات تھے جبکہ اس رات ملزم علیحدہ کمرے میں سویا تھا۔ گنجم کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جگموہن مینا نے کہا کہ پولیس نے ابتدائی طور پر غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا تھا لیکن اس متاثرہ خاتون کے والد یعنی ملزم کے سسر نے اس پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی جس کے بعدپوچھ گچھ کے دروان یہ انکشافات سامنے آئے ہیں۔
 ایس پی نے کہا ملزم کو واردات کے ایک ماہ بعد گرفتار کرنے کی وجہ اس کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں ہوئی تاخیر ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے شروع میں الزامات سے انکار کیا تھا اور بعد میں دعویٰ کیا کہ ہو سکتا ہے کہ سانپ خود ہی کمرے میں داخل ہوا ہو لیکن پولیس کی بازپرس کرنے پر آخر کار اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK