Inquilab Logo

ادیشہ: سمبل پور مسجد کے باہر بم بلاسٹ، ۳؍ افراد زخمی

Updated: March 27, 2024, 1:40 PM IST | Inquilab News Network | Sambalpur

منگل کو نمازِ مغرب کے بعد ادیشہ کے سمبل پور کی ایک مسجد کے باہر چند شرپسندوں نے اوور بریج سے دستی بم پھینکا جس کے سبب ۳؍ افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک موٹر سائیکل کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

Policemen after the blast. Image: X
دھماکے کے بعد پولیس اہلکار۔ تصویر: ایکس

ادیشہ کے سمبل پور میں منگل کی شام ایک مسجد کے قریب بم دھماکے میں کم از کم تین مسلمان زخمی ہو گئے۔ اومکام نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے اوور بریج سے بم پھینکا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ سمبل پور کے پیر بابا چوک میں واقع صدر مسجد کے باہر نماز مغرب کے بعد بم پھینکا گیا۔ ایس پی مکیش بھامو نے اومکان نیوز کو بتایا کہ ’’دو افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ وہ خطرے سے باہر ہیں۔ دھماکے میں ہینڈ بم کا استعمال کیا گیا۔ اب، صورتحال قابو میں ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔‘‘ اس دھماکے میں ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس نے یہ بھی اطلاع دی کہ بم ایک باکس میں تھا جس پر مبینہ طور پر ایک انسٹاگرام ہینڈل ’’ایس بی پی مافیا گینگ‘‘ کا نام درج تھا۔ انسٹا گرام پر اس اکاؤنٹ کے بایو میں لکھا ہے، ’’جے شری رام، جے بی جے پی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK