Inquilab Logo

ہندوستان سمیت برصغیر کے مختلف حصوں میں چاند نہیں ہوا، عید جمعرات کو ہوگی

Updated: April 09, 2024, 5:45 PM IST | New Delhi

ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ کل ۳۰؍ واں روزہ ہوگا جبکہ عیدالفطر جمعرات (۱۱؍ اپریل ۲۰۲۴ء) کو منائی جائے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آج ہندوستان کے کسی بھی علاقے میں عید کا چاند نظر آنےکی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا ملک میں عید الفطر جمعرات یعنی ۱۱؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو منائی جائے گی۔ اسی طرح برصغیر کے دیگر علاقوں میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس پورے خطے کے مسلمان جمعرات کو عید منائیں گے۔ تاہم، کیرالا میں عید کا چاند نظر آگیا ہے۔ لہٰذا کیرالا کے شہری کل یعنی بدھ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو عید منائیں گے۔ پاکستانی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کی اطلاع دی ہے۔ پاکستان میں کل عید منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: بلوچستان: ۲؍ مختلف مقامات پر بم دھماکہ، ۳؍ افراد ہلاک،۲۰؍ زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ دن سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک، یورپی، اقیانوسوی اور مغربی ممالک میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔ ان ممالک میں ۳۰؍ روزے مکمل ہوئے ہیں اور کل یعنی بدھ (۱۰؍ اپریل ۲۰۲۴ء) کو منائی جائے گی۔ 

دوسری جانب، فلپائن، ملائیشیا اور آسٹریلیا میں کل عید منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK