Inquilab Logo

خلیجی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر بدھ یعنی ۱۰؍ اپریل کو ہوگی

Updated: April 08, 2024, 8:51 PM IST | Jeddah

آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں عید الفطر بدھ کو ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عید کا چاند (ہلال عید) نظر نہیں آیا۔ لہٰذا خلیجی ممالک میں عید الفطر بروز بدھ ۱۰؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو منائے جائے گی جبکہ کل یعنی ۹؍ اپریل کو ان ممالک میں ۳۰؍ واں روزہ ہوگا۔ 

ہندوستان اور پاکستان سمیت برصغیر کے دیگر ممالک میں آج ۲۸؍ واں روزہ تھا۔ ان ممالک میں کل شام یعنی ۹؍ اپریل ۲۰۲۴ء کو مغرب کے وقت عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر چاند نظر آگیا تو ان ممالک میں عید بدھ یعنی ۱۰؍ اپریل، اور اگر چاند نظر نہیں آیا تو عید الفطر ۱۱؍ اپریل ۲۰۲۴ء (جمعرات) کو ہوگی۔ 

اسی طرح آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ ان ممالک میں بھی عید بدھ کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK