Inquilab Logo

ایکناتھ کھڑسے سے ای ڈی کی ۶؍گھنٹوں تک پوچھ تاچھ

Updated: January 16, 2021, 11:52 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

زمین کے لین دین کے معاملہ میں بی جے پی کے سابق سینئر لیڈر ایکناتھ کھڑسے ،جو اب این سی پی میں شامل ہوچکے ہیں، صبح ۱۱؍ بجے جنوبی ممبئی کےبیلارڈ پیئر میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے دفتر میں حاضر ہوئے ۔

Eknath Khadse
ایکناتھ کھڑسے

زمین کے لین دین کے معاملہ میں بی جے پی کے سابق سینئر لیڈر ایکناتھ کھڑسے ،جو اب این سی پی میں شامل ہوچکے ہیں، صبح ۱۱؍ بجے جنوبی ممبئی کےبیلارڈ پیئر میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کے دفتر میں حاضر ہوئے ۔تقریباً ۶ ؍گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد شام ساڑھے ۵؍ بجے کھڑسےکو گھر جانے کی اجازت  دی گئی ۔ ۲؍ ماہ قبل ای ڈی نے زمین کے لین دین کے معاملہ میں انہیں سمن جاری کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا جبکہ کورونا وائرس کے سبب انہوںنے حاضر ہونے سے معذرت کر لی تھی ۔
 آپ پارٹی کی لیڈر انجلی دمانیہ کی شکایت پر پونے کے قریب بوساری علاقے میں لی گئی زمین کے لین دین کے معاملہ میں خرد بردکے الزام میں منی لانڈنگ کے تحت ای ڈی نے کیس درج کیا تھا ۔اس سلسلہ میں اپنا بیان درج کرنے پہنچے ایکناتھ کھڑسے نے تفتیشی ایجنسی کے روبرو حاضر ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ وہ ہر طرح سے ایجنسی سے تعاون کررہے ہیں ۔‘‘بیلارڈ پیئر میں سخت حفاظتی انتظامت کے درمیان اپنا بیان درج کرنے پہنچے سینئر لیڈر نے شیوسینا کے لیڈروں ورشا راؤت اور پرتاپ سر نائک کے خلاف ای ڈی کے ذریعہ درج کردہ کیسوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’’وہ اس سلسلہ میں اپنا بیان درج کرنے کے بعد جواب دیں گے ۔‘‘
  ایکناتھ کھڑسے، جن پر زمین کے لین دین میں گھوٹالہ کا الزام لگاتے ہوئے ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کیا ہے ، کے خلاف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور اینٹی کرپشن بیورو نے بھی کیس درج کیا تھا لیکن دونوں ایجنسیوں نے ان سے کی گئی پوچھ تاچھ اور تفتیش کے بعد انہیں کلین چٹ دے دی ہے لیکن اب تک ای ڈی اس معاملہ میں کیس کی تفتیش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس سے قبل ۲۰۱۶ء میں ایکناتھ کھڑسے اس ضمن میں اپنا بیان درج کرا چکے ہیں جبکہ اس سے قبل یعنی ۳۰؍ دسمبر ۲۰۲۰ء کوای ڈی نے سمن جاری کرتے ہوئے ایکناتھ کھڑسے کو سمن جاری کیا تھا اور پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کی اپیل کی تھی لیکن کورونا وائرس کی وباء اور خرابی صحت کے  سبب ایکناتھ کھڑسے نے حاضر ہونے سے معذرت کر لی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK