Inquilab Logo

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے دونوں شوٹر گرفتار

Updated: April 17, 2024, 8:50 AM IST | Shahab Ansari / Agency | Mumbai

گجرات سے گرفتاری ، دونوں سلمان کو جان سے ماردینا چاہتے تھے ۔ وزیر اعلیٰ شندے کی سلمان سے ملاقات۔

Chief Minister Eknath Shinde went to Salman`s house and met him.Photo: PTI
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔ تصویر : پی ٹی آئی

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گجرات کے ضلع بھج سے ۲؍ ملزمین کوگرفتار کرلیا ہے۔ ان دونوں کو منگل کو  ممبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ۔ پولیس نے کورٹ کو بتایا کہ فائرنگ سلمان خان کو جان سے مارنے کی غرض سے کی گئی تھی لیکن اس وقت سلمان گیلری میں موجود نہیں تھے اس لئے صرف وارننگ دینے کے لئے فائرنگ کردی گئی۔ گرفتار شدگان کی شناخت وکی کمار گپتا (۲۵) اور ساگر کمار پال(۲۱) کے طور پر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی اور تھانے میں شدید گرمی،گرم لہروں سے عوام بےحال،زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت میں غیر معمول اضافہ

ان دونوں کا تعلق بہار سے ہے  اور یہ صر ف اس واردات کو انجام دینے کیلئے ممبئی آئے تھے۔ دوسری طرف اس معاملے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان کے گھر جاکر ان سے اور ان کے والد سلیم خان سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن سیکوریٹی فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ 
ملزمین کی تحویل حاصل کرنے کیلئے پولیس نے بتایا کہ ملزمین نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی غرض سے ان کی رہائش گاہ کے پہلے منزلے کی طرف ۵؍ سے ۶؍ رائونڈ فائرنگ کی تھی۔ ان دونوں سے یہ پتہ کرنا ہے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر فائرنگ کی تھی

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK