Inquilab Logo

شہریوں کی جان بچانے کیلئے مل کر کام کریں:ایکناتھ شندے

Updated: May 03, 2021, 1:09 PM IST | Thanr

ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات اور تھانے کےنگرں وزیر ایکناتھ شندے نے تھانے شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تھانے کے شہری بن کر کورونا کے مریضوں کا بہتر علاج کریںاور اسپتال داخل ہونے والے ہر مریض کی جان بچانے کی کوشش کریں۔

Minister of State Eknath Shinde held an online meeting with doctors of the police station..Picture:INN
ریاستی وزیر ایکناتھ شندے نے تھانے کے ڈاکٹروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔۔تصویر :آئی این این

ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات اور تھانے کےنگرں وزیر  ایکناتھ شندے نے تھانے  شہر کے پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تھانے کے شہری بن کر کورونا کے مریضوں کا بہتر علاج کریںاور اسپتال داخل ہونے والے ہر  مریض کی جان بچانے کی کوشش کریں۔ ایکناتھ شندے نے اتوار کو ویڈویو کانفرنسنگ کے ذریعے  تھانے میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔ اس موقع پر تھانے کے میئر نریش مہسکے ، رکن پارلیمان راجن وچارے ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما بھی موجود تھے۔ شندے نے کہا کہ ’’یہ تشویش کی بات ہے کہ کووڈ کے  مریضوں کی اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ اس شرح کو کم کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔آج تک ہم سب ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ڈکٹروں کو ہر ممکن  تعاون دیا جائے گا۔   ایکناتھ شندے نے کہا کہ تمام اسپتال ، خواہ وہ نجی ہوں یا سرکاری ، کووڈ کے مریضوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ہونے والے بڑے نقصان سے بچنے کے لئے فائر آڈٹ ، الیکٹرک آڈٹ اور آکسیجن سسٹم کا آڈٹ کرنا ضروری ہے۔آکسیجن کی قلت ہر جگہ ہے لہٰذا  جن مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے انہیں آکسیجن دیا جانا چاہئے۔ کارپوریشن ایمرجنسی میں ان کو آکسیجن کے لئے مدد کرے گی۔
  ایکناتھ شندے نے کہاکہ ہم سب کو لوگوں کو بچانے اوران کی گھبراہٹ ختم کرنے اور انہیں ذہنی سکون   دینے کیلئے تھانیکر کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے۔  انہوں نے  وباء کے دوران کام کرنے پر ڈاکٹروں کو مبارکباد بھی دی۔
           ابتدا میں  میئر نریش مہسکے نے ڈاکٹروں سے بات چیت کرتے ہوئے کووڈ  سے نمٹنے میں انہیں درپیش مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اورمیونسپل کارپوریشن کی جانب سے ضروری تعاون دینے کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK