Inquilab Logo

پاکستان میں آج الیکشن، نواز شریف کی واپسی متوقع،ملک بھر میں غیر معمولی سیکوریٹی

Updated: February 08, 2024, 10:54 AM IST | Islamabad

بلوچستان میں امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے، ۲۷؍ ہلاک، عمران خان کی پارٹی نے فوج پر ’من پسند نتائج‘ کیلئے بدترین ’سیاسی انجینئرنگ‘ کا الزام عائد کیا

Election Commission officials carrying the ballot box under police supervision. (Agency)
الیکشن کمیشن کے اہلکار پولیس کی نگرانی میں بیلٹ باکس لے جاتے ہوئے۔ ( ایجنسی)

 پاکستان میں  جمعرات کو قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے پیش نظر غیر معمولی سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک  میں  ۶؍ لاکھ ۵۰؍ ہزار سے زائد سیکوریٹی اہلکار تعینات کئےگئے ہیں،  الیکشن کمیشن کے صدر دفتر کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیاہے۔ اس  کے باوجود بلوچستان میں ۲؍ مقامات  پر امیدواروں  کے دفاتر  کے قریب دھماکوں میں ۲۷؍ افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔ 
 پاکستان میں ۱۲۸؍ ملین ووٹر جمعرات کو اپنے ملک کے نئے وزیراعظم کا فیصلہ بیلٹ بیکس میں محفوظ کردیںگے۔قومی اسمبلی کی ۳۳۶؍ سیٹوں کیلئےتقریباً ۱۸؍ ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔     مقابلہ نواز شریف کی مسلم لیگ(ن)، بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) اور اڈیالہ جیل میں بند عمران خان کی تحریک انصاف پاکستان ( پی ٹی آئی) کے درمیان  ہے مگر آثار وقرائن نواز شریف کی فتح کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔ عمران خان  اوران کی  پارٹی کی مقبولیت کو ملک میں واضح طور پر محسوس کیا جاسکتاہے مگر ان کے امیدواروں  نے انتظامیہ پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ 
 پی ٹی آئی نے جمعرات کی پولنگ سے قبل بدھ کو پھر الزام لگایا کہ ’’من پسند نتائج‘‘ کیلئے فوج  نے ’’بدترین سیاسی انجینئرنگ‘‘ کی ہے۔  واضح  رہے کہ  ایک طرف جہاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کی پارٹیوںکو بھر پور انتخابی مہم چلانے کا موقع ملا وہیں عمران خان کی پارٹی کے امیدواروں کو پولیس اور انتظامیہ کی سختی کا سامنا رہا۔ 

pakistan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK