بی جے پی کا پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے پر زور، اکھلیش کا بوتھ کی سطح پر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان، مایاوتی کی توجہ امیدواروں کے انتخاب پر۔
EPAPER
Updated: September 01, 2026, 11:01 AM IST | Hamidullah Siddiqui | Lucknow
بی جے پی کا پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مضبوط کرنے پر زور، اکھلیش کا بوتھ کی سطح پر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان، مایاوتی کی توجہ امیدواروں کے انتخاب پر۔
یوپی میں ۲۰۲۷ء کے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ پیر کو لکھنؤ میں بی جےپی، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی الگ الگ میٹنگیں ہوئیں، جن میں انتخابی حکمت عملی، تنظیم کو مضبوط بنانے اور بوتھ سطح تک تیاریوں پر تفصیل سے غوروخوض کیا گیا۔ خاص طورپر سماجوادی پارٹی نےمنگل سے ریاست بھر میں بوتھ سطح پر انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھئے: امروہہ : آٹو ڈرائیور مناظر نے قیمتی سامان سے بھرا خاتون کابیگ واپس لوٹایا
بی جے پی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ریاستی صدر اور حال ہی میں بی جے پی کی قومی جنرل سیکریٹری مقرر کی گئی اسمرتی ایرانی سمیت تقریباً ۷۰۰؍ عہدیداروں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بوتھ سطح پر پارٹی کی گرفت مضبوط کرنے اور ۲۰۲۷ء کے اسمبلی انتخابات کے لئے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے پر توجہ دی گئی۔ دوسری جانب سماجوادی پارٹی نےضلع اور مہانگر صدور سمیت بوتھ سطح کے عہدیداروں کی میٹنگ کی۔ پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے تیار ہے، اس لئے پارٹی کارکنوں کو کسی بھی سطح پر غفلت نہیں برتنی چاہیے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سماجوادی پارٹی منگل سے ریاست بھر میں بوتھ سطح پر انتخابی مہم شروع کرے گی۔ کارکن گھر گھر عوام سے رابطہ کریں گے، پارٹی کی پالیسیوں اور سابقہ حکومت کی کارکردگی سے لوگوں کو واقف کرائیں گے اور بی جے پی حکومت کی مبینہ ناکامیوں، بدعنوانی اور دیگر مسائل کو عوام کے سامنے رکھیں گے۔ ادھر بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بھی لکھنؤ میں پارٹی کے عہدیداروں اور تمام ۷۵؍ اضلاع کے ضلعی صدور کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔ ان کی توجہ امیدواروں کے انتخاب پر ہے۔