Inquilab Logo

الیکٹورل بونڈز: مودی کا ڈیٹا کے انکشاف پر بی جے پی کو ہونے والے نقصان سے انکار

Updated: April 01, 2024, 9:17 PM IST | New Delhi

تھانتھی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں نریندر مودی نے انتخابی بونڈ کو عطیہ دہندگان اور وصول کنندگان کی پگڈنڈی سے تشبیہ دی، اور خبر دار کیا کہ جو آج انتخابی بونڈ ظاہر ہونے کی خوشی منا رہے ہیں وہ آگے چل کر پچھتائیں گے۔

Prime Minister Modi at an event. Photo: PTI
وزیر اعظم مودی ایک تقریب میں۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وہ لوگ جو انتخابی بونڈز کے اعداد و شمار پر ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اور اس پر فخر کررہے ہیں تو انہیں اس کا خمیازہ جلد ہی بھگتنا پڑے گا۔ وزیر اعظم نے تھانتھی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’مجھے بتائیں کہ ہم نے ایسا کیا کیا ہے کہ بونڈ کی تفصیل کے ظاہر ہونے کو مجھے ایک دھچکے کے طور پر دیکھنا چاہئے۔ اگر آج کوئی ثبوت دستیاب ہے تو یہ بونڈز کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے یہ باتیں اس وقت کہیں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذریعہ ظاہرکردہ انتخابی بونڈز کے اعداد و شمار نے حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دھچکا پہنچایا ہے؟انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نظام کامل نہیں ہے۔ کوتاہیاں ہو سکتی ہیں، جن کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ انتخابی بونڈ کاغذی دستاویز تھے جنہیں کوئی بھی اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے خرید سکتا تھا اور کسی بھی سیاسی جماعت کو دے سکتا تھا، جو انہیں نقدی کے عوض چھڑا سکتی تھی۔ یہ اسکیم بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ۲۰۱۸ءمیں متعارف کرائی تھی۔ یہ پورا عمل گمنام تھا کیونکہ خریداروں کو ان بلا سودی بونڈز کی خریداری کو ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی اور اس اسکیم کو ختم کرنے سے پہلے سیاسی جماعتوں کو رقم کا ذریعہ ظاہر کرنے کی ضرورت نہیں تھی لہٰذا اسکیم نے عطیہ دہندگان اور فائدہ اٹھانے والوں کے درمیان گمنامی کو یقینی بنایا۔ 
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی طرف سے ظاہرکئےگئے ڈیٹا کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی کہ انتخابی بونڈ عطیات میں بی جے پی کو سب سے بڑا حصہ ملا۔ انتخابی بونڈز کے خریداروں میں سے کچھ ایسی کمپنیاں تھیں جنہیں مرکزی ایجنسیوں کے چھاپوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK