Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل ناڈو میں ہر خاندان کو سالانہ تین ایل پی جی سلنڈر مفت ملیں گے

Updated: August 25, 2026, 12:11 PM IST | Agency | Chennai

وزیراعلیٰ وجے نے سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت میں بھی توسیع کااعلان کیا، اسکیم کا نفاذ گاندھی جینتی سے ہوگا۔

Chief Minister Vijay Thalapathy making an announcement in the Tamil Nadu Assembly. Picture: INN
تمل ناڈواسمبلی میں اعلان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ وجے تھلاپتی۔ تصویر: آئی این این
خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑے اقدام کے تحت تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے نے پیر کو خواتین کیلئے۲؍اہم اسکیموں کا اعلان کیا۔ ان میں ’انّاپورنی سپر سکس‘ اسکیم کے تحت سالانہ تین مفت ایل پی جی سلنڈر اور ریاست بھر میں تمام سرکاری بسوں، بشمول ایکسپریس، ایل ایس ایس اور ڈیلکس بسوں میں مفت سفر کی سہولت میں توسیع شامل ہے۔ اسمبلی میںاعلان کرتے ہوئے وجے نے کہا کہ مفت ایل پی جی اسکیم جنوری میں ہونے والے پونگل تہوار سے شروع کی جائے گی، جبکہ مفت بس سفر کی توسیع ۲؍اکتوبر،  گاندھی جینتی سے نافذ ہوگی۔
 
 
وجے نے بتایا کہ’انّاپورنی‘ اسکیم سے ایک کروڑ ۳۰؍ لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔مفت سلنڈروں سے ان خواتین کے گھریلو اخراجات کا بوجھ کم ہوگا جو مغربی ایشیا کی جنگ کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافےسے متاثرہیں۔ انہوں   نے کہا کہ سلنڈروں کی قیمت براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں جمع کرائی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK