Inquilab Logo

ضمنی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی،۶؍میں سے۳؍ پر قبضہ

Updated: March 03, 2023, 10:01 AM IST | new Delhi

بی جے پی کو محض ایک سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا،یہ سیٹ بھی بی جے پی کو اس لئے ملی کہ اس پر کوئی دوسرا امیدوار نہیں تھا

AJSU volunteers celebrating winning the Ramgarh seat
رام گڑھ سیٹ پر کامیابی حاصل کرنے والی اے جے ایس یو کے رضاکار جشن مناتے ہوئے

شمال مشرقی ہند کی ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اورناگالینڈ میں ہوئے اسمبلی انتخاب میں بھلےہی کانگریس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے، لیکن ۵؍ ریاستوں کی۶؍اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں پارٹی نے زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ کانگریس نے ضمنی انتخابات میں جہاں۳؍ اسمبلی سیٹ پرجیت حاصل کی ہے، وہیں بی جے پی کو محض ایک سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا ہے۔
 مہاراشٹر کی قصبہ پیٹھ اور چنچوڑ، مغربی بنگال کی ساگردگھی، جھارکھنڈ کی رام گڑھ، تمل ناڈو کی ایسٹ ایروڈ،اروناچل پردیش کی لملا اسمبلی سیٹوں پر گزشتہ دنوں ضمنی انتخابات کرائے گئے تھے۔ ان  ۶؍سیٹوں میں سے۳؍پر کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے اورایک (لملا) پر بی جے پی کو کامیابی ملی ہے، وہ بھی اس لیے کیونکہ بی جے پی کے علاوہ کسی بھی پارٹی نے امیدوارکھڑانہیں کیا تھا جسےبلامقابلہ جیت حاصل ہوئی۔ ویسے ایک سیٹ پر ابھی ووٹوں کی گنتی چل رہی ہے جہاں بی جے پی امیدوار آگے ہے۔
 تمل ناڈو کی ایسٹ ایروڈاسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار ای وی کےایس ایلن گوون نےاےآئی اے ڈی ایم کے امیدوار کے ایس تھیناراسرو کو بڑے فرق سے شکست دی۔ اس سیٹ پر ایلن گوون کے بیٹے اور کانگریس رکن اسمبلی ای تھرومہان ایوراکے انتقال کے سبب ضمنی انتخاب کرانا پڑا۔ایلن گوون نے جیت کا اعلان کیے جانے سے پہلے دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انتخاب میںزبردست سبقت کے لیے ڈی ایم کے کی بہترین حکمرانی ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب میں ڈی ایم کے وزرا کا تعاون قابل تعریف تھا۔
 اس درمیان مغربی بنگال کی ساگردگھی اسمبلی سیٹ پر جیت درج کرکے کانگریس نے مغربی بنگال میںاپنا اکاؤنٹ کھول لیاہے۔یہاں کانگریس کے بائرن بسواس نےٹی ایم سی امیدوار دیباشیش بنرجی اور بی جے پی امیدوار دلیپ ساہا کو سخت مقابلے میں ہرایا۔ساگردگھی میں ضمنی انتخاب ٹی ایم سی رکن اسمبلی سبرت ساہا کے انتقال کے سبب کرایا گیا ہے۔ ساگردگھی سے کانگریس امیدوار کی جیت اس لیے بہت اہم ہےکیونکہ بنگال میں کانگریس۲؍سال بعد کھاتہ کھولنےمیںکامیاب ہو پائی ہے۔۲۰۲۱ء اسمبلی انتخاب میں کانگریس کوریاست میں ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔جھارکھنڈ کی رام گڑھ اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا نتیجہ بھی برآمد ہو چکا ہے۔ یہاں آجسو کی سنیتا چودھری نے زبردست جیت درج کی ہے۔ 

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK