Inquilab Logo Happiest Places to Work

ناندیڑ میں بارش کے باوجود طلبہ کی اسکیٹنگ کے ساتھ پرجوش ترنگا ریلی

Updated: August 15, 2025, 1:53 PM IST | ZA Khan | Nanded

جشن آزادی کے سلسلے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی مناسبت سے ناندیڑ ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن  نے ایک منفرد اور پرجوش ’ترنگا ریلی‘ کا انعقاد کیا، جس نے شہریوں کے دل جیت لئے۔

The students performed under the supervision of their teacher Aleem Khan. Photo: INN
طلبہ نے اپنے استاد علیم خان کی نگرانی میں فن کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این

جشن آزادی کے سلسلے میں ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی مناسبت سے ناندیڑ ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن  نے ایک منفرد اور پرجوش ’ترنگا ریلی‘ کا انعقاد کیا، جس نے شہریوں کے دل جیت لئے۔
 اس موقع پر ایسوسی ایشن کے تحت رولر اسکیٹنگ سیکھنے والے درجنوں طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا پرچم تھامے اسکیٹنگ گراؤنڈ کے کئی چکر لگائے اور حب الوطنی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔شدید بارش کے دوران بھی  بچوں کے جوش و خروش، پرچم کے ساتھ اسکیٹنگ کے مناظر اور’جے ہند‘ کے گونجتے نعروں نے ماحول کو وطن کی محبت سے سرشار کر دیا۔رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کے کوچ علیم خان اور ان کے بھائی عمران خان نے طلبہ کو اس موقع کیلئے خصوصی تربیت فراہم کی۔ اس ترنگا ریلی کو شہر کے مختلف حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی۔ کوچ عمران خان اور علیم خان کے علاوہ تمام طلبہ کو یومِ آزادی کی پرخلوص مبارکباد دی گئی اور اس جذبۂ حب الوطنی کی ستائش کی گئی۔
 ریلی کو کامیاب بنانے میں علیم خان اور عمران خان کے علاوہ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں شامل امتیاز خان،وجئے کمار پاٹنی،اور نندو کارنے اہم رول ادا کیا ۔واضح رہے کہ ناندیڑ ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ ایسوسی ایشن  پچھلے ۳؍ سال سے خدمات انجام دے رہی ہے ۔اب تک اس  ادارہ کے کئی  طلبہ نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف ایوارڈ حاصل کرکے اپنا اور اپنے شہر کا و ملک کا نام روشن کیا ہے ۔کوچ علیم خان  کے نام مسلسل ۱۰۰؍ گھنٹوں تک اسکیٹنگ کرنے کا ریکارڈ ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ   میں جگہ دی گئی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK