Inquilab Logo

فین کوڈ کھیلوں کے شائقین کو مستند مصنوعات کی پیش کرنے والا نمایاں پلیٹ فارم بنا

Updated: April 22, 2021, 10:59 AM IST | Agency | New Delhi

مداحوں کو’فین کوڈ شاپ‘ کے ذریعے آئی پی ایل کی تمام۸؍ٹیموں میں سے اپنی پسند کی ٹیم کے ساز وسامان خریدنے کیلئے خصوصی رعایتی پیشکش

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

ملک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اسپورٹس ڈسٹینیشن ایپ فین کوڈ کھیلوں کے   شائقین کے لئےایسا  نمایاںپلیٹ فارم بن گیا ہےجو اپنے آن لائن اسپورٹس فین مرچینڈائزنگ اسٹور’فین کوڈ شاپ‘ کے ذریعے آئی پی ایل کی تمام۸؍ٹیموں  میں سے اپنی پسند کی ٹیم کے مستند  تجارتی ساز وسامان پر  مداحوں کو۲۵؍فیصد کی براہ راست ابتدائی رعایت کی پیش کش کر رہا ہے ، اس  کے لئے صارفین کوکوڈ ایف سی ۲۵؍ کا استعمال کرنا پڑے گا۔ اس کے تحت فین کوڈ شاپ  آئی پی ایل کی ٹیموں کی  فین مرچنڈائز  کی مختلف   مصنوعات پیش کرتا ہے ۔اس میں ملبوسات ، آفیشل میچ جرسی ، ٹی شرٹس ، پولو ٹی شرٹس ، جوگرز ،  کیپس  ،  بیگ ، موبائل کور ، وائرلیس چارجر ، کپ ، کوسٹرز ، کی چین  ، رسٹ بینڈ  اورلوازمات  شامل ہیں۔ وہیںاس سال فین کوڈ شاپ نے آئی پی ایل کے  شائقین کے لئے دیگر تجارتی سامان  بھی متعارف کروائے ہیں۔   قابلِ غور ہے کہ  کورونا کی وبا کے دوران گھر سے کام کرنے کے رجحان اور دیگر آن لائن سرگرمیوں میں اضافے کے مدنظر فین کوڈ کو مزید سہولیات سےلیس کیا گیا ہے۔ مختلف مصنوعات کے ساتھ اس  کے تحت جدید آئی ٹی شرٹس پر مشتمل آئی پی ایل کے جونیئر شائقین کے لئے ملبوسات کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔  فین کوڈ کے ڈیولپرس کا کہنا ہے کہ ہمیںپوری امید ہے کہ آئی پی ایل کے بیشتر شائقین گھر سے میچ دیکھنا جاری رکھیں گے۔ اس نئی ترجیح کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے  فین کوڈ شاپ میں ان کی ہر ضروریات کا خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ہم اس بات کو اس بات کو یقینی بنا نے کیلئے کوشاں ہیں کہ شائقین اپنے پسندیدہ کھیلوں کے برانڈز اور ٹیموں سے جدید ترین اور موجودہ ڈیزائن آسانی سے حاصل کر سکیں۔
  واضح رہے کہ اسپورٹس برانڈز   کےمداحوں مستند اور سستی قیمتوں پر ان کی مطلوبہ اشیاء  مہیا  کروانے کے مقصد سے فین کوڈ شاپ کو گزشتہ سال اگست میں لانچ کیا گیا تھا ۔ اس میں فین گیئر مینوفیکچرنگ اور ان اشیاء کی ترسیل کیلئے جدید  ٹکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ فین کوڈایپ کے ذریعے آئی پی ایل شائقین  شاندار ویڈیو  اسٹریمنگ  کے ساتھ مختلف برانڈز کے رعایتی آفرز سے واقف ہونے کے ساتھ  مختلف مقابلوں میں بھی  حصہ لے سکتے ہیں۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK