• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کشمیر پہنچ کر سُنیدھی چوہان نے کہا ’’ایسا لگتا ہے جیسے میں جنت میں ہوں‘‘

Updated: September 11, 2026, 10:04 PM IST | Srinagar

معروف گلوکارہ سُنیدھی چوہان نے اپنی آواز سے بالی ووڈ موسیقی کو بے شمار یادگار گیت دیے ہیں، لیکن اس بار ان کی اپنی زندگی میں ایک ایسا خاص لمحہ آیا جسے وہ شاید طویل عرصے تک نہیں بھول سکیں گی۔ سُنیدھی چوہان پہلی مرتبہ کشمیر پہنچیں اور وادی کی قدرتی خوبصورتی دیکھ کر بے حد متاثر ہوئیں۔

Sunidhi Chouhan.Photo:X
سُنیدھی چوہان۔ تصویر:ایکس

معروف گلوکارہ  سُنیدھی چوہان  نے اپنی آواز سے بالی ووڈ موسیقی کو بے شمار یادگار گیت دیے ہیں، لیکن اس بار ان کی اپنی زندگی میں ایک ایسا خاص لمحہ آیا جسے وہ شاید طویل عرصے تک نہیں بھول سکیں گی۔ سُنیدھی چوہان  پہلی مرتبہ کشمیر پہنچیں اور وادی کی قدرتی خوبصورتی دیکھ کر بے حد متاثر ہوئیں۔ جس کشمیر کو وہ اب تک فلموں اور ٹی وی اسکرین پر دیکھتی آئی تھیں، اسے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ کر ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

یہ بھی پڑھئے:’’مرزا پور: دی مووی‘‘ نے ۷؍ویں دن دنیا بھر میں ۲۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کر لیا

سُنیدھی چوہان  نے بتایا کہ  کشمیر جانا ان کا بچپن کا خواب تھا ، جو کئی برس بعد بالآخر پورا ہوگیا۔ کشمیر پہنچنے کے بعد انہوں نے نہ صرف وادی کے حسین مناظر بلکہ یہاں کے لوگوں کی محبت، اپنائیت، سکون اور کھانے کی بھی بھرپور تعریف کی۔ گلوکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتیں کہ کشمیر آکر وہ کتنی خوش ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے کئی مقامات کا سفر کیا، لیکن کبھی کشمیر آنے کا موقع نہیں ملا۔ اب جب وہ یہاں پہنچی ہیں تو انہیں ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ کسی  جنت میں موجود ہوں۔
سُنیدھی چوہان نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچ کر ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ انہیں یقین نہیں آرہا تھا کہ اتنی خوبصورت جگہ حقیقت میں بھی موجود ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کشمیر کے لوگوں کے رویے اور محبت کو بھی سراہا اور کہا کہ جن لوگوں سے ان کی ملاقات ہوئی، ان کے انداز میں بے پناہ اپنائیت اور خلوص نظر آیا۔ گلوکارہ نے کشمیر کے پُرسکون ماحول اور مقامی کھانوں کی بھی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں انہیں جس سکون کا احساس ہوا، وہ ان کے لیے بالکل منفرد تجربہ ہے۔ انہوں نے یہاں کے لوگوں، کھانے اور ماحول کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا یہاں سے واپس جانے کو بالکل دل نہیں چاہ رہا۔
 سُنیدھی چوہان  نے موسیقی کے ذریعے کشمیر کے لوگوں سے مزید قریب ہونے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں کشمیر میں اپنا کنسرٹ کرنے کا موقع ملے، کیونکہ اب انہیں اس وادی سے محبت ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق پہلے وہ کشمیر کو صرف پردے پر دیکھ کر پسند کرتی تھیں، لیکن یہاں آنے کے بعد ان کا احساس مزید گہرا ہوگیا ہے اور وہ یہاں کے لوگوں کے لیے بھی اپنی جانب سے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:چنئی سپرکنگز کے اگلے کوچ کا فیصلہ ایم ایس دھونی کریں گے

واضح رہے کہ سُنیدھی چوہان  ان نمایاں بھارتی فلم اور موسیقی شخصیات میں شامل تھیں جنہوں نے  انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف جموں اینڈ کشمیر (آئی ایف ایف جے کے ) کے پہلے ایڈیشن میں شرکت کی۔ فیسٹیول کا آغاز  ۷؍ ستمبر کو ہوا تھا اور ۱۰؍ ستمبر کو ختمہوا۔ اختتامی تقریب میں سُنیدھی چوہان  نے اپنی شاندار پرفارمنس سے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ کشمیر کے اس سفر نے سُنیدھی چوہان کے لیے محض ایک سفر کو نہیں بلکہ  بچپن کے ایک حسین خواب کی تکمیل  کو یادگار بنا دیا  اور وادی کی خوبصورتی و لوگوں کی محبت نے ان کے دل میں کشمیر کے لیے ایک نئی جگہ بنا دی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK