Inquilab Logo

زرعی قوانین کے خلاف کل راجستھان میں کسان دہلی کے لئے روانہ ہوں گے

Updated: November 25, 2020, 7:41 PM IST | Agency | Sri Ganga Nagar

مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف آر پار کی لڑائی لڑنے کے لئے پورے ملک کی کسان تنظیموں کی قیادت میں کسانوں نے نئی دہلی کے لئے روانہ ہونا شروع کردیا ہے۔ ملک کے کئی حصوں سے کسان روانہ ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو راجستھان کے شری گنگا نگر میں پنجاب سرحد سے اور الور میں بہروڈ سے کسان دہلی کے روانہ ہوں گے۔

Farmers Protest - Pic : PTI
کسانوں کا احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

مرکزی حکومت کی طرف سے لائے گئے تین زرعی قوانین کے خلاف آر پار کی لڑائی لڑنے کے لئے پورے ملک کی کسان تنظیموں کی قیادت میں کسانوں نے نئی دہلی کے لئے روانہ ہونا شروع کردیا ہے۔
ملک کے کئی حصوں سے کسان روانہ ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو راجستھان کے شری گنگا نگر میں پنجاب سرحد سے اور الور میں بہروڈ سے کسان دہلی کے روانہ ہوں گے۔ شری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع کے کسان جمعرات کی صبح شری گنگا نگر۔سورت گڑھ نیشنل ہائی وے ۶۲ پر قینچیاں اور شری گنگا نگر کے نزدیک پنجاب سے ملحق گاوں سادھو والی میں اسی ہائی وے پر جمع ہوں گے۔
شری گنگا نگر ضلع میں اس تحریک کی قیادت کررہی کسانوں کی سب سے بڑی تنظیم گرامین مزدور کسان سمیتی (جے کے ایس) کے ترجمان سنت ویر سنگھ موہن پورا نے آج بتایا کہ ہریانہ حکومت نے کسان لیڈروں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔ پنجاب اور راجستھان سے آنے والے کسانوں کو نئی دہلی جانے سے روکنے کیلئے ہریانہ حکومت نے بین ریاستی سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔ شری گنگا نگر اورہنومان گڑھ اضلاع کے کسانوں نے پہلے ہنومان گڑھ ضلع کے سنگریا سے ہریانہ ہوتے ہوئے نئی دہلی پہنچنے کی حکمت عملی بنائی تھی۔مگر سنگریا سے آگے ڈباولی میں ہریانہ حکومت نے بین ریاستی سرحد سیل کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK