ہند امریکہ معاہدہ کے خلاف پیدل مارچ کے تحت جنتر منتر پہنچنےوالے تھے۔
EPAPER
Updated: August 17, 2026, 10:21 AM IST | Agency | New Delhi
ہند امریکہ معاہدہ کے خلاف پیدل مارچ کے تحت جنتر منتر پہنچنےوالے تھے۔
پنجاب کے کسانوں کے دہلی مارچ کو ہریانہ پولیس نے پنجاب-ہریانہ سرحد پر کھنوری کے مقام پر روک دیا۔ ۱۳؍ روزہ ’’کسان بچاؤ پیدل مارچ‘‘ کے تحت وہ دہلی کے جنتر منتر پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی قیادت میں یہ احتجاج ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کے خلاف ہے جس میں امریکی ذرعی اشیاء کیلئے ہندوستانی بازار کھولے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: راجستھان: اسکول کی چھت گرنے کے بعد طلبہ کا احتجاج، سی جے پی کی شمولیت
کسانوں نے کھنوری-داتا سنگھ والا سرحد سے مارچ شروع کیا تھا مگرکھنوری سرحد پہلے ہی سیل کردی گئی تھی اور کسانوں کو وہیں روک دیاگیا۔۲۲۸؍ کلومیٹر طویل یہ مارچ۲۹؍ اگست کو دہلی کے جنتر منتر پہنچنے والاتھا۔ ہریانہ پولیس نے کسانوں کو ریاست میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے کھنوری سرحد پر پانچ سطحی بیریکیڈنگ کی تھی۔ کنکریٹ بلاکس، دھاتی رکاوٹیں، خاردار تار، واٹر کینن اور فساد مخالف گاڑیاں بھی چوکس رکھی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق کسان تنظیموں کو مارچ کیلئے اجازت نہیں ملی ہے۔ کسان لیڈر ڈلیوال نے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے دہلی جانا چاہتے ہیں اور اگر انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ سرحد پر ہی قیام کریں گے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ دہلی پہنچ کر کسان پنچایت منعقد کریں گے اور حکومت کو اپنے مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔