Inquilab Logo

ریاست کے کسان پریشان ہیں اور وزیر اعلیٰ،نائب وزیر اعلیٰ ایودھیا کا دورہ کر رہے ہیں:انل دیشمکھ

Updated: April 10, 2023, 10:39 AM IST | Nagpur

سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق کابینی وزیر انل دیشمکھ نے اتوار کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ایودھیا دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’’ودربھ اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں گزشتہ چند دنوں میں غیر موسمی بارش سے فصلو ں کو نقصان پہنچا ہے اور کسان پریشان ہیں۔

Anil Deshmukh addressing the press conference.
انل دیشمکھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔

سینئر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق کابینی وزیر انل دیشمکھ نے اتوار کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے ایودھیا دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’’ودربھ اور مہاراشٹر کے دیگر حصوں میں گزشتہ چند دنوں میں غیر موسمی بارش  سے فصلو ں کو نقصان پہنچا ہے اور کسان پریشان ہیں۔ ایسے وقت میں ان کسانوں کی مدد کرنے کے بجائے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ  سمیت حکومت  کے متعدد وزیر اتر پردیش کے ایودھیا  میں ’دیو درشن‘دورے پر ہیں۔ 
  انل دیشمکھ نے مزید کہا کہ’’بے  موسم بارش سے متاثرہ سنگترہ اور موسمبی کے کاشتکاروں اور کپاس کے کسانوں کو حکومت مدد کرنا چاہئے اور ان کی فصلوں کو بہتر قیمت دینا چاہئے  جو نہیں مل رہی ہے۔‘‘
 مہاراشٹر کے سابق وزیر انل دیشمکھ نے ناگپور میں۱۶؍ اپریل کو ہونے والی مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی’ `وجرا متھ‘ ریلی کے بارے میں بتانے کےلئے ایک پریس کانفرنس منعقد کی تھی ۔ اس ریلی میں این سی پی، کانگریس اور شیوسینا (یو بی ٹی) شامل ہیں۔مہا وکاس اگھاڑی کی ریلی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی ریلی ہوگی جس سے ایم وی اے کے ہر حلقے کے ۲؍  سرکردہ رہنما خطاب کریں گے۔ 
 انل دیشمکھ نے کہا کہ کوئی ’دیو درشن‘  پر جارہا ہے تو یہ غلط نہیں ہے لیکن کسانوں کو درپیش مسائل کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ ایسے وقت میں، حکومت کو ان کے مسائل کو حل کرنے کےلئے موجود ہونا چاہیے۔
 دیشمکھ نے دعویٰ کیا کہ ودربھ اور مراٹھواڑہ علاقوں میں کپاس کے کاشتکار مشکل میں ہیں۔ کسانوں کے پاس کپاس کا بہت بڑا ذخیرہ پڑا ہوا تھا۔کپاس بڑی مقدار میں درآمد کی گئی اور مہاراشٹر میں کاشتکاروں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ این سی پی کا مطالبہ ہے کہ حکومت ریاست میں کپاس کے کاشتکاروں کی مدد کیلئے آگے آئے۔دیشمکھ نے یہ بھی کہا کہ ودربھ کے سنگترہ اورموسمبی کے کاشتکار، جنہیں غیر موسمی بارش کی وجہ سے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ ابھی تک معاوضے کے انتظار میں ہیں۔
   شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر اور قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر ابا صاحب دانوے نے بھی وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے ایودھیا دورے پر تنقید کی اور کہاکہ’’ ایسے موقع پر جب کسان پریشان ہیں، یو بی ٹی کے لیڈروں کی جانب سے کسانوں سے ملاقات کر کے انہیں دلاسا دیا  جائے گا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK