بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم ریڈ۲؍ نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں ۹۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
EPAPER
Updated: May 09, 2025, 11:10 AM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم ریڈ۲؍ نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں ۹۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن کی فلم ریڈ۲؍ نے پہلے ہفتے میں ہندوستانی مارکیٹ میں ۹۰؍کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔
فلم ریڈ۲؍میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہےہیں۔ راجکمار گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم۲۰۱۸ءکی فلم ریڈ کا سیکوئل ہے۔ فلم ریڈ۲؍میں اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، وانی کپور، رجت کپور، سپریا پاٹھک، امیت سیال اور دیگر بھی شامل ہیں۔ اس فلم کی کہانی انکم ٹیکس افسر امے پٹنائک (اجے دیوگن)کے دادا بھائی (رتیش دیش مکھ) نامی شخص کی بدعنوانی کو روکنے پر مرکوز ہے۔ ٹریڈ ویب سائٹ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ریڈ۲ ‘ نے پہلے دن ہندوستانی مارکیٹ میں ۱۹ء۲۵؍کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے دوسرے دن۱۲؍کروڑ، تیسرے دن ۱۸؍کروڑ، چوتھے دن ۲۲؍کروڑ، پانچویں دن ۷ء۵؍کروڑ اور چھٹے دن۷؍ کروڑکی کمائی کی۔ اب ساتویں دن کا کلیکشن بھی سامنےآگیاہے۔ سیکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم ریڈ۲؍ نے ۴ء۵۲؍ کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اس طرح فلم ریڈ۲؍ نے ۷؍ دنوں میں ہندوستانی مارکیٹ میں ۹۰؍کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔ فلم ریڈ۲؍ کو ٹی سیریز اور پنورما اسٹوڈیو کے بینر تلےبھوشن کمار، کمارمنگت پاٹھک، ابھیشیک پاٹھک اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ توقع ہے کہ فلم ریڈ۲؍ جلد ہی ۱۰۰؍کروڑ روپے کمالے گی۔