Inquilab Logo

ایف ای ایم اے معاملہ: ای ڈی نے مہوا موئترا کو ۱۱؍ مارچ کا سمن جاری کیا

Updated: March 04, 2024, 7:55 PM IST | New Delhi

مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے ٹی ایم سی لیڈر اور سابق لوک سبھا رکن مہوا موئترا کو ۱۱؍ مارچ کا سمن جاری کیا ہے۔ قبل ازیں مہوا موئترا نے ای ڈی کے روبرو حاضر ہونے اور تفتیش میں تعاون کرنے کیلئے کچھ ہفتوں کا وقت طلب کیا تھا۔ ای ڈی اس کیس میں ان سے تفتیش کرنا چاہتی ہے جبکہ ان کا بیان بھی ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔

TMC leader Mahua Moitra. Photo:INN.

حکام کے مطابق ای ڈی نے ٹی ایم سی لیڈر اور سابق لوک سبھا رکن مہوا موئترا کو ایف ای ایم اے کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں ۱۱؍ مارچ کیلئے سمن جاری کیا ہے۔ قبل ازیں مہوا نے ایجنسی سے  تفتیش میں تعاون کرنے کیلئے کچھ ہفتوں کا وقت طلب کیا ہے جبکہ ایجنسی کو ایک خط بھی لکھا تھا کہ وہ ابھی تفتیش کیلئے حاضر نہیں ہو سکتیں۔
ذرائع کے مطابق ۱۱؍ مارچ کو ٹی ایم سی لیڈر کو نئی دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی ایف ای ایم اے کے تحت ان سے اس معاملے میں کچھ سوال پوچھنا چاہتی ہے جبکہ ان کا بیان بھی ریکارڈ کرنا چاہتی ہے۔ 
ذرائع کے مطابق متعدد دیگر بیرون ملک نقد رقم اور فنڈزکی منتقلی کے ریکارڈ کے علاوہ این آر ای اکاؤنٹس کے ساتھ ٹرانسیکشن کے کچھ لنک ایجنسی کے زیر جائزہ ہیں۔ خیال رہے کہ سی بی آئی بھی مہوا موئترا سے تفتیش کر رہی ہے۔سی بی آئی مہوا موئترا کے خلاف الزامات کیلئے ابتدائی تفتیش کا انعقاد کرنے والی ہے۔
 واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل مہوا موئترا کو لوک سبھا سے معطل کیا گیا ہے۔ ان پر بی جے پی کے ایم ایل اے نشی کانت دوبے نے صنعتکار درشن ہیرا نندانی سے لوک سبھا میں سوال پوچھنے کیلئے پیسے وصول کرنے کے الزامات عائد کئے تھے۔بعد ازیں ان سے ان کی سرکاری رہائش گاہ بھی چھین لی گئی تھی۔تاہم سابق رکن پارلیمان نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ لوک سبھا میں سوالات قائم کرتی ہیں اس لئے انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK