Inquilab Logo

فراری نے چین سے تکنیکی خرابی والی اپنی ۲؍ ہزار گاڑیاں واپس منگوائیں

Updated: April 26, 2022, 12:18 PM IST | Agency | Mumbai

الگ الگ ماڈل کی ان گاڑیوں کے بریک میں خرابی تھی جن کے استعمال سے حادثے کا خطرہ تھا، چینی حکام کی شکایت کے بعد اقدام

Ferrari, one of the most expensive cars in the world.Picture:INN
دنیا کی سب سے مہنگی گاڑیوں میں سے ایک فراری۔ تصویر: آئی این این

اٹلی کی مشہور  کارساز کمپنی  فراری نے چین سے اپنی ۲؍ ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوالی ہیں کیونکہ ان کے بریک میں خرابی تھی۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر) کے ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بریک آئل کی لیکیج کے مسئلے پر اطالوی کمپنی نے اپنی ۲؍ ہزار ۲۲۲؍  گاڑیوں کو واپس بلایا ہے۔ چینی ریگولیٹریز کا کہنا ہے کہ واپس کی گئی گاڑیوں میں بریک لگانے کی کارکردگی کم ہونے یا بریک فیل ہونے کا امکان موجود تھا۔  فراری کی جانب سے منگوائی گئی گاڑیوں کے ماڈل میں ۴۵۸؍ اٹلی، ۴۵۸؍اسپیشل، ۴۵۸؍ سپیشل اے،   ۴۵۸؍ اسپائیڈر، ۴۸۸؍جی ٹی بی اور ۴۸۸؍ اسپائیڈر سیریز کی گاڑیاں شامل ہیں، جو مارچ ۲۰۱۰ء  سے مارچ ۲۰۱۹ء کے درمیان بنائی گئی تھیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ چلایا جانا چاہئےاور اگر بریک فلوئڈ لیول کی کم وارننگ لائٹ نظر آتی ہے تو انہیں فوری طور پر روک دیا جانا چاہئے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان گاڑیوں کے جن پُرزوں میں مسئلہ ہوگا کمپنی کی جانب سے انہیں مفت تبدیل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ فراری نے اس عرصے کے دوران چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں تقریباً ۵؍ ہزار ۴۰۰؍  گاڑیوں کو فروخت کیا ہے، فراری کی جانب سے اپنی گاڑیاں واپس بلانے کے بعد عالمی منڈی میں کمپنی کے حصص میں ۱ء۳؍فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔اس سے قبل امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا نے چین سے تقریبا ایک لاکھ ۲۰؍ہزار سے ہزار گاڑیوں کو اسی خرابی پر واپس منگوانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK