• Sun, 08 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

تہواروں کی سوغات: ریلوے کی مسافروں سے آمدنی ۱۲ ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی

Updated: November 30, 2024, 8:40 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

یکم ستمبر سے ۱۰ نومبر ۲۰۲۴ء کے درمیان کل ۷۱ء۱۴۳ کروڑ مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا جس سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ تہواروں کے موسم میں ٹرین سے سفر کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں حکومت نے بتایا کہ تہواروں والے مہینوں، ستمبر اور اکتوبر ۲۰۲۴ء میں ہندوستانی ریلوے نے مسافروں سے ۱۲ ہزار ۱۵۹کروڑ روپے کی کمائی کی۔ ان دو ماہ میں تہواروں کے باعث ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہوا۔ یہ معلومات، ریلوے وزیر اشوینی ویشنو نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مالا رائے کے ایک سوال کے جواب میں فراہم کی جنہوں نے تہواروں کے موسم میں ٹکٹوں کی فروخت اور منسوخی سے ریلوے کی آمدنی کے بارے میں دریافت کیا تھا۔ وزیر ویشنو نے واضح کیا کہ ریلوے ٹکٹوں کی منسوخی سے ہونے والی آمدنی کا الگ ریکارڈ نہیں رکھتا، اس لئے ٹکٹ منسوخی سے حاصل ہونے والی رقم کے اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔ ریلوے، ٹکٹوں کی فروخت سے ہونے والی مجموعی آمدنی پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: گوندیا میں بس کا اندوہناک حادثہ ، ۱۱؍ مسافر ہلاک

یکم ستمبر سے ۱۰ نومبر ۲۰۲۴ء کے درمیان کل ۷۱ء۱۴۳ کروڑ مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا جس سے تہواروں کے موسم میں ٹرین سے سفر کی مانگ میں زبردست اضافہ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس مدت کے دوران، مختلف ریلوے زونس کے درمیان، سینٹرل ریلوے زون نے سب سے زیادہ ۶۳ء۳۱ کروڑ مسافروں کو خدمات فراہم کی۔ تہواروں کے موسم کے دوران مسافروں کی بڑھتی تعداد اور مانگ کو پورا کرنے کیلئے ہندوستانی ریلوے نے ۱ اکتوبر سے ۳۰ نومبر کے درمیان ۷ ہزار ۹۸۳ خصوصی ٹرینیں چلائیں۔ ریلوے کے اس اقدام نے ۲۰۲۴ء کے تہواروں کے موسم کے دوران مسافروں کی آمدورفت اور آمدنی میں واضح اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK