ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں میدان میں اترتے ہی ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیں گے۔ وہ برازیل کے لیجنڈ کافو کے بعد ورلڈ کپ کے تین فائنلزکھیلنے والے تاریخ کے صرف دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 5:08 PM IST | New York
ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں میدان میں اترتے ہی ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیں گے۔ وہ برازیل کے لیجنڈ کافو کے بعد ورلڈ کپ کے تین فائنلزکھیلنے والے تاریخ کے صرف دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔
ارجنٹائنا کے کپتان لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں میدان میں اترتے ہی ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیں گے۔ وہ برازیل کے لیجنڈ کافو کے بعد ورلڈ کپ کے تین فائنلزکھیلنے والے تاریخ کے صرف دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ارجنٹائنانے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو۱۔۲؍گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔ دفاعی چیمپئن ارجنٹائنا چوتھا عالمی ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گا، جبکہ اسپین اپنے دوسرے ورلڈ کپ تاج کی تلاش میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائناکے توہم پرست صدر جاویئر میلی ورلڈکپ فائنل دیکھنے اسٹیڈیم نہیں جائیں گے
میسی نے وہ کارنامہ انجام دیا جو ایمباپے نہ کر سکے
فرانس کے اسٹار فارورڈکیلین ایمباپے بھی مسلسل تیسری بار ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کے قریب تھے، لیکن سیمی فائنل میں اسپین سے شکست کے باعث وہ اس اعزاز سے محروم رہ گئے۔ دوسری جانب،۳۹؍ سالہ لیونل میسی فائنل میں شرکت کے ساتھ ہی ۲۴؍ برس بعد یہ منفرد اعزاز حاصل کریں گے۔ اس سے قبل صرف برازیل کے کافو نے ۱۹۹۴ء، ۱۹۹۸ء اور ۲۰۰۲ء کے ورلڈ کپ فائنلز کھیلے تھے۔ میسی اس سے پہلے ۲۰۱۴ء اور۲۰۲۲ءکے ورلڈ کپ فائنلز میں ارجنٹائنا کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ ۲۰۲۶ء کا فائنل ان کے کریئر کا تیسرا ورلڈ کپ فائنل ہوگا۔
چھ ورلڈ کپ، تیسرا فائنل
یہ لیونل میسی کے کریئر کا چھٹا ورلڈ کپ ہے۔ ۲۰۰۶ء اور ۲۰۱۰ء میں ارجنٹائنا کوارٹر فائنل تک پہنچا۔ ۲۰۱۸ءمیں ٹیم پری کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی۔ ۲۰۱۴ء میں ارجنٹائنا فائنل ہارا۔ ۲۰۲۲ءمیں میسی نے پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی۔ اب ۲۰۲۶ءمیں وہ مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر تیسری بار فائنل کھیلنے جا رہے ہیں۔
سیمی فائنل میں ارجنٹائنا کی شاندار واپسی
انگلینڈ نے میچ کے ۵۵؍ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول سے برتری حاصل کی، لیکن ارجنٹائنا نے آخری لمحات میں زبردست کم بیک کیا۔۸۵؍ویں منٹ اینزو فرنانڈیز نے برابر کا گول کیا۔ انجری ٹائم: لاوتارو مارٹینیز نے فیصلہ کن گول کرکے ارجنٹائنا کو۱۔۲؍گول کی فتح دلا دی۔
یہ بھی پڑھئے:سمے رائنا کا’ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ او ٹی ٹی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو
فائنل میں ٹائٹنز کا ٹکراؤ
ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے فائنل میں ارجنٹائنا کا مقابلہ اسپین سے ہوگا، جس نے سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔فٹبال شائقین کو اب ایک سنسنی خیز مقابلے کا انتظار ہے، جہاں ایک طرف لیونل میسی اپنی میراث کو مزید عظیم بنانے کی کوشش کریں گے، جبکہ دوسری جانب اسپین دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کے لیے میدان میں اترے گا۔