Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوگل کے سی ای اوسندرپچائی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر اور پھر کلین چٹ

Updated: February 13, 2021, 9:30 AM IST | Jeelani Khan Aleeg | Lucknow

وزیراعظم کیخلاف نازیبا تبصرے کے الزام میں پچائی سمیت ۱۸؍ افراد کیخلاف معاملہ درج کیاگیا تاہم کچھ گھنٹوں بعد ہی ۴؍ کیخلاف معاملہ واپس لے لیاگیا

Sundar Pichai - Pic : INN
سندر پیچائی ۔ تصویر : آئی این این

سوشل میڈیا پر وزیرا عظم کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کے الزام میں گوگل کے چیف اگزیکٹیو آفیسر سندر پچائی سمیت۱۸؍ افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا لیکن کچھ ہی گھنٹوں بعد ان میں پچائی سمیت۴؍ افراد کے نام ایف آئی آر سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ایسا کوئی ثبوت پولیس کو ہاتھ نہیں لگا ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ انہوں نے پی ایم کے شایان شان کے خلاف کوئی تبصرہ کیا ہوتاہم، باقی ۱۴؍نامزد ملزمین کے خلاف پولیس کی تفتیش ہنوز جاری ہے۔
 ایس ایس پی امیت پاٹھک کے مطابق،  سندر پچائی کے ساتھ ساتھ گوگل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجر سنجے کمار، ڈائریکٹر سمیت کل ۱۸؍افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہوئی تھی تاہم، ابتدائی تفتیش کے دوران ان میں سے ۴؍ بشمول سندر پچائی، سنجے  کماراورگوگل کےا نڈیا ڈائریکٹرکے خلاف ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے الزام ثابت ہوسکے۔اسلئے، ان کے نام ایف آئی آر سے ہٹا دیا گیا ہےلیکن ، باقی ۱۴؍افراد کے خلاف پولیس ابھی بھی تفتیش کررہی ہے۔اس رپورٹ کی بنیاد پر ان کے خلاف آگے کی کارروائی ہوگی ۔ ان تمام کے خلاف آئی ٹی ایکٹ کے سیکشن ۶۷؍اور آئی پی سی کی ۵۰۴، ۵۰۰، ۵۰۶ اور ۱۲۰۔بی جیسی دفعات لگائی گئی ہیں۔اس تعلق سے آر ٹی آئی کارکن گرجا شنکر جیسوال کا کہنا ہے کہ وشال غازی پوری نامی ایک فوک سنگر سے موبائل پر بات چیت کے دوران بحث ہوگئی تھی ، جس کے بعد اس نے اس کا (وشال کا)کے نمبرکے ساتھ کسی اور کا متنازع ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کردیا تھا۔ اس پر شدید رد عمل آنے لگا تو انہوں نےا سے ڈیلیٹ کرنے کیلئے یوٹیوب،گوگل،فیس بک تمام کو خط لکھا مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، جس کی ہدایت پروشال کے ساتھ ساتھ چندن، سجیت، گوتم،آشیش، وی کے سنگھ،گوگل انڈیا کے منیجر سنجے کمار، انڈیا ڈائریکٹراور گوگل کے سی ای او سندر پچائی پر مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK