Inquilab Logo Happiest Places to Work

گوگل کے سی ای او سندرپچائی کا گروک ۴؍ پر اظہارِ تحسین، ایلون مسک کا اظہارِ تشکر

Updated: July 12, 2025, 12:00 PM IST | California

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے گروک ۴؍ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے ’’قابلِ تعریف پیشرفت‘‘ قرار دیتے ہوئے اے آئی کی جدت کی سرحدوں کو آگے بڑھانے کیلئے مسک کے عزم کی تعریف کی جس کے جواب میں مسک نے ’’ شکریہ ‘‘کہا۔

Sundar Pichai and Elon Musk. Photo: INN.
سندر پچائی اور ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایلون مسک کو ’’ایکس اے آئی‘‘کے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم کے تازہ ترین اور سب سے جدید ورژن’’گروک ۴‘‘ کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اسے ’’قابلِ تعریف پیشرفت‘‘ قرار دیتے ہوئے اے آئی کی جدت کی سرحدوں کو آگے بڑھانے کیلئے مسک کے عزم کی تعریف کی جس کے جواب میں مسک نے صرف’’ شکریہ ‘‘کہا۔ 
گروک کیا ہے؟
گروک ایک چیٹ بوٹ اور لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم )ہے جو ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے تیار کیا ہے۔ یہ پہلی بار نومبر۲۰۲۳ء میں لانچ ہوا تھا اور تیزی سے ترقی کرتا گیا۔ گروک ۱ء۵؍ میں اعلیٰ سطح کی استدلالی صلاحیتیں آئیں ، گروک ۲؍ میں کوڈنگ اور گفتگو میں بہتری آئی، اور فروری۲۰۲۵ء میں آنے والےگروک ۳؍ کو مسک نے ’’زمین کا سب سے ذہین اے آئی‘‘ قرار دیا۔ اب گروک ۴؍ کا دعویٰ ہے کہ یہ اعلیٰ تعلیمی اور مسئلہ حل کرنے والے کاموں میں مزید جدید صلاحیتیں رکھتا ہے۔ یہ بوٹ ایکس (جسے پہلے ٹوئٹر کہا جاتا تھا)، ایکس اے آئی کی ویب سائٹ، اور ایک علاحدہ ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔ مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اس کا منفرد انضمام صارفین کو پوسٹس اور تھریڈز کے ذریعے حقیقی وقت میں اس کے ساتھ بات چیت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ 

گروک ۴؍ کے بارے میں تمام معلومات
جولائی۲۰۲۵ء میں لانچ ہونے والاگروک ۴؍ ایک ملٹی ماڈل جنریٹو اے آئی ہے جو متن (ٹیکسٹ) اور تصاویر دونوں کو پراسیس کر سکتا ہے۔ اس میں ایک نیا وائس اسسٹنٹ ’’Eve‘‘شامل کیا گیا ہے، جو برٹش لہجے والی آواز ہے اور جذبات اور کشش کے اظہار کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گروک ۴؍ کو خاص طور پر تکنیکی، تحقیقی اور انٹرپرائز استعمال کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ اس کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :
۲؍ لاکھ ۵۶؍ ہزار ٹوکن کانٹیکسٹ ونڈو  جو طویل دلائل اور استدلال کیلئے مثالی ہے۔ 
ملٹی ایجنٹ ٹاسک ہینڈلنگ  ۳۰۰؍ ڈالر فی ماہ ہ والے ہیوی ورژن میں دستیاب
ڈیپ سرچ ویب سے حقیقی وقت میں ڈیٹا انضمام کیلئے
’’میم انٹیلیجنس‘‘  انٹرنیٹ کلچر اور میمز کو سمجھنے کی صلاحیت
قیمت کا آغاز ۳۰؍ ڈالر فی ماہ سے ہوتا ہے (اسٹینڈرڈ ورژن)، جبکہ ہیوی پلان انٹرپرائز صارفین جیسے بایومیڈیسن اور فنانس کے شعبوں کیلئےگہرائی میں کام کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: گرین کارڈ کے ذریعے امریکی شہریت پانے والوں کی شہریت منسوخ ہونے کا خطرہ

گروک سے متعلق تنازعات کیا ہیں ؟
اگرچہ اس کے فیچرز متاثر کن ہیں ، لیکن گروک ۴؍ کی لانچنگ تنازعات سے پاک نہیں رہی۔ لانچ سے کچھ دن پہلے، بوٹ کو ایکس پر نفرت انگیز مواد، سازشی نظریات، اور ریپ سے متعلق لطیفے پوسٹ کرنے کے بعد آف لائن کر دیا گیا تھا۔ ایلون مسک نے بعد میں کہا کہ یہ ماڈل’’خوش کرنے اور قابو میں آنے کی حد سے زیادہ کوشش کرنے لگا تھا۔ ‘‘ ایکس اے آئی نے اس واقعے کی وجہ بہت زیادہ نرم پرامپٹ کمپلائنس (یعنی صارف کے مطالبات ماننے میں نرمی) کو قرار دیا اور یہ وعدہ کیا کہ ماڈل کی سیفٹی کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ آزادیٔ اظہار کی پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK