• Sun, 06 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مراد آباد: سرکٹ ہاؤس کے احاطہ میں نماز پڑھنے پر ایس پی کے لیڈر پر ایف آئی آر

Updated: September 06, 2026, 11:19 AM IST | Moradabad

عوامی راستے میں خطرہ اور رکاوٹ پیدا کرنے کی شکایت درج کی گئی۔

Haji Usman praying. Photo: INN
حاجی عثمان نماز ادا کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اترپردیش کے مرادآباد میں سرکاری سرکٹ ہاؤس کے احاطے میں سڑک پر نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماج وادی پارٹی کے ضلعی نائب صدر حاجی محمد عثمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ حاجی محمد عثمان بلاری کے رکن اسمبلی محمد فہیم عرفان کے قریبی رشتہ دار ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کا ہے۔ ویڈیو میں حاجی عثمان اپنی گاڑی کے پیچھے سرکٹ ہاؤس کے قریب نماز ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 
رپورٹس کے مطابق وہ سرکٹ ہاؤس میں اترپردیش قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر لال بہاری یادو سے ملاقات کیلئےگئے تھے، جو وہاں مقیم تھے۔ ایس پی لیڈروں  کے ساتھ ملاقات کے بعد عثمان باہر آئے اور سرکٹ ہاؤس کے لان کے قریب نماز ادا کی۔ اس دوران کسی نے اس کا ویڈیو بنا لیا جو سنیچر کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھئے: سیاحتی سیزن کا آغاز، تاریخی جنجیرہ قلعہ کی اندرونی صفائی کا کام شروع

پولیس نے سرکٹ ہاؤس کے پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے جونیئر انجینئر انیت کمار کی تحریری شکایت پر عثمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا کی دفعات ۲۸۵؍ اور۲۹۲؍کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان دفعات کا تعلق عوامی راستے میں خطرات کھڑے کرنے یا رکاوٹ پیدا کرنے اور عوامی خلل سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اس واقعے نے سیاسی اور سماجی سطح پر بھی بحث چھیڑ دی ہے۔ بعض ہندو تنظیموں نے سرکاری احاطہ میں نمازپڑھنے پر اعتراض کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ دوسری جانب حاجی عثمان نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نماز ادا کرنا ان کامذہبی فریضہ ہے اور انہوں نے راستے میں رکاوٹ پیدا نہیں کی۔ انہوں نے ہے کہا کہ نماز پڑھنا شرم کی بات نہیں ، فخر کی بات ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK