انٹرنیٹ پر کسی ویب سائٹ کے پتے کے آخری چند حروف بھی اپنے اندر ایک پوری کہانی سموئے ہوتے ہیں، آخر یہ مختصر الفاظ کیا بتاتے ہیں، کب آغاز ہوا اور ان کا کردار کیا ہوتا ہے، آیئے جانتے ہیں !
EPAPER
Updated: October 23, 2026, 8:53 PM IST | Afzal Usmani | Mumbai
انٹرنیٹ پر کسی ویب سائٹ کے پتے کے آخری چند حروف بھی اپنے اندر ایک پوری کہانی سموئے ہوتے ہیں، آخر یہ مختصر الفاظ کیا بتاتے ہیں، کب آغاز ہوا اور ان کا کردار کیا ہوتا ہے، آیئے جانتے ہیں !
انٹرنیٹ کی وسیع دنیا میں ہر ویب سائٹ کا ایک مخصوص پتہ ہوتا ہے جس کے آخر میں درج .com، .org، .in، .edu اور .gov جیسے الفاظ محض حروف نہیں بلکہ اس کی شناخت کا اہم حصہ ہیں۔ ڈومین ایکسٹینشنز کہلانے والے یہ مختصر الفاظ ویب سائٹ کے مقصد، متعلقہ ملک یا ادارے کی نوعیت کا اشارہ دیتے ہیں۔ ان کا آغاز انٹرنیٹ کے ابتدائی دور میں ہوا لیکن وقت گزرنے اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ ان کی اقسام اور استعمال میں بھی وسعت آتی گئی۔ آج جہاں ’ ڈاٹ کام‘ کاروباری دنیا کی پہچان ہے وہیں ’ڈاٹ ایجوکیشن‘تعلیم کے شعبے میں نمایاں اہمیت رکھتا ہے۔ ان ایکسٹینشنز کی تاریخ، مکمل نام اور استعمال سے واقفیت انٹرنیٹ کی ساخت کو سمجھنے کے ساتھ ویب سائٹس کی شناخت اور ان کے پس منظر کو جاننے میں بھی مدد دیتی ہے۔
com.
com=Commercial
’ڈاٹ کام‘۱۵؍ مارچ۱۹۸۵ء کو رجسٹر ہوا۔ ابتدا میں اسے تجارتی اداروں کیلئے بنایا گیا تھا۔
یہ انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہے۔
’ڈاٹ کام ‘انگریزی لفظ’ Commercia ‘کا مخفف ہے۔ پہلی ’ڈاٹ کام ‘ویب سائٹ نہیں بلکہ ڈومین’ symbolics.com ‘تھا۔ وقت کے ساتھ اس کا استعمال تقریباً ہر شعبے تک پھیل گیا۔ آج بزنس، میڈیا، ٹیک اور آن لائن خدمات کی بڑی تعداد اس کو استعمال کرتی ہے۔
e.g. www.amazon.com
یہ بھی پڑھئے: ششماہی امتحان میں رہ گئے ہیں کچھ ہی دِن! کیا آپ تیار ہیں؟
org.
org=Organization
اس کا بنیادی تصور تنظیموں کی ویب سائٹس کو شناخت دینا تھا۔
غیر منافع بخش اداروں اور دیگر تنظیمیں بھی استعمال کرتی ہیں۔
’ڈاٹ او آر جی‘ لفظ’ Organization‘ سے نکلا ہے۔ اس ایکسٹینشن کو سماجی، تعلیمی، فلاحی اور عوامی مفاد کے منصوبوں کے ساتھ خاص طور پر جوڑا جاتا ہے۔ تاہم، یہ کسی ادارے کی قانونی حیثیت یا اس کے غیر منافع بخش ہونے کا خودکار ثبوت نہیں ہے۔
e.g. www.wikipedia.org
net.
net=network
۱۹۸۵ء میں متعارف ہوئی۔
ابتدا میں اسے نیٹ ورک سے متعلق اداروں اور خدمات کیلئے متعارف کیا گیا تھا۔
’ڈاٹ نیٹ‘ کا تعلق’ Network‘ یعنی نیٹ ورک سے ہے۔ اس کا استعمال ابتدا میں ان اداروں کیلئے زیادہ موزوں تھا جو انٹرنیٹ، کمپیوٹر نیٹ ورک یا مواصلاتی خدمات فراہم کرتے تھے۔ آج مختلف شعبوں کی ویب سائٹس اس کے ذریعے اپنا ڈومین رجسٹر کرا سکتی ہیں۔
e.g. www.cloudflare.net
یہ بھی پڑھئے: یہ الفاظ ہم معنی نہیں، ان میں فرق ہے!
co.in.
co=Commercial or Company,in=india
یہ کمپنیوں اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
یہ’ڈاٹ کام‘سے مختلف ہے کیونکہ اس میں ’ڈاٹ انڈیا‘شامل ہے۔
’ڈاٹ کوڈاٹ اِن‘ان کاروباروں کیلئے ایک معروف انتخاب ہے جو اپنی ویب سائٹ کے نام میں انڈیا سے تعلق ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ تجارتی مفہوم رکھنے والے’ڈاٹ کو‘ اور ملکی کوڈ’ڈاٹ اِن‘ سے مل کر بنتا ہے۔ یہ کمپنیوں اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔
e.g. www.naming.co.in
org.in.
(org=Organization, in=india)
’ڈاٹ او آر جی ڈاٹ اِن‘ ہندوستان کے ملکی ڈومین کے تحت ایک ذیلی ڈومین زمرہ ہے۔
اسے تنظیمی شناخت اور ویب سائٹ کے نام کیلئےاستعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ زمرہ تنظیمی شناخت کے ساتھ ہندوستان سے تعلق بھی ظاہر کرتا ہے۔ سماجی تنظیمیں، تعلیمی منصوبے اور عوامی مفاد کے ادارے اس طرز کے ڈومین کو اپنی ویب سائٹ کیلئے منتخب کر سکتے ہیں۔ کسی مخصوص ڈومین کی دستیابی اور رجسٹریشن کی شرائط رجسٹرار سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔
e.g. www.graam.org.in
یہ بھی پڑھئے: نوجوان کالم نگاروں کے ساتھ دلچسپ گفتگو اور تعلیمی انقلاب کی ۹؍ ویں سالگرہ کا جشن
net.in.
(net=network, in=india)
اسے نیٹ ورک اور ٹیکنالوجی سے متعلق شناخت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ انٹرنیشنل’ڈاٹ نیٹ‘ کے مقابلے میں ہندوستانی ڈومین ساخت رکھتا ہے۔
’ڈاٹ نیٹ ڈاٹ اِن‘ ایک ایسا ڈومین نام ہے جس میں نیٹ ورک کی شناخت اور ہندوستان کا ملکی کوڈ دونوں شامل ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی، مواصلاتی خدمات یا انٹرنیٹ سے متعلق منصوبوں کیلئے موزوں ہو سکتا ہے۔ اس نام سے انٹرنیٹ اور کمیونی کیشن کی ویب سائٹس بنائی جا سکتی ہیں۔
e.g. airtel.net.in
edu.
(edu=Education)
’ڈاٹ ایجوکیشن ‘۱۹۸۵ء سے انٹرنیٹ کے ڈومین نظام کا حصہ ہے۔
عموماً امریکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کیلئےاس کا استعمال مخصوص شرائط کے تابع ہے۔
’ڈاٹ ایجوکیشن ‘تعلیمی شعبے کی نمائندگی کرنے والی ایک معروف ڈومین ایکسٹینشن ہے۔ اگرچہ اس کا نام عمومی طور پر تعلیم سے جڑا ہے، لیکن اس کی رجسٹریشن کے قواعد’ڈاٹ کام ‘ اور’ ڈاٹ او آر جی‘ کی نسبت زیادہ محدود ہیں۔ ہرتعلیمی ادارے کویہ ڈومین خودکار طور پر نہیں مل سکتا۔
e.g. www.mit.edu
یہ بھی پڑھئے: اِن ۹؍ ملازمتوں کا ابھی وجود نہیں مگر مستقبل میں ان کی مانگ ہوگی!
gov.
(gov=Government)
اس کا نام’ Government‘ سے نکلا ہے۔
اس کا رجسٹریشن عام لوگوں کیلئے نہیں ہے۔
اس کے ذریعے سرکاری معلومات اور خدمات تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔
’ڈاٹ جی او وی ‘حکومتی ویب سائٹس کی شناخت کیلئے استعمال ہونے والی مخصوص ایکسٹینشن ہے۔ اس کا استعمال عام کاروباری ڈومینز کی طرح ہر شخص نہیں کر سکتا بلکہ اس کیلئے متعلقہ حکومتی اہلیت اور قواعد پورے کرنا ضروری ہے۔ یہ سرکاری معلومات اور خدمات کیلئے ہے۔
e.g. www.usa.gov
info.
(info=Information)
اسے۲۰۰۰ء میں نئے ڈومینز کے پہلے مرحلے میں منتخب کیا گیا تھا۔
اس کا مقصد معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹس کیلئے ایک واضح شناخت مہیا کرنا تھا۔
’ڈاٹ انفو‘’Information‘ کا مخفف ہے۔ اس ایکسٹینشن کو۲۰۰۰ء میں منظور کیا گیا اور۲۰۰۱ء میں متعارف کیا گیا جب انٹرنیٹ پر ڈومینز کی اقسام میں توسیع کی جا رہی تھی۔ آج یہ مختلف موضوعات پر معلوماتی مواد شائع کرنے والے اداروں اور افراد کیلئے دستیاب ہے۔
e.g. www.worldometers.info
یہ بھی پڑھئے: ۹؍ سوال اپنے آپ سے پوچھیں، یہ آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں!
app.
(app=Application)
’اسےگوگل نے ۲۰۱۵ءمیں حاصل کیا اور ۲۰۱۸ء میں عام رجسٹریشن کیلئے کھولا گیا۔
ایپ بنانے والے اداروں کے علاوہ دیگر منصوبے بھی اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
’ڈاٹ ایپ ‘ایک جدید ڈومین ایکسٹینشن ہے جو ایپلی کیشنز اور ڈجیٹل مصنوعات کیلئے بنائی گئی ہے۔ اس کی نمایاں تکنیکی خصوصیت’ HTTPS ‘کی لازمی شرط ہے۔ اگرچہ ’HTTPS‘بذاتِ خود کسی ویب سائٹ کے مکمل محفوظ ہونے کی ضمانت نہیں دیتا۔
e.g. www.vercel.app
mil.
(mil=Military)
’ڈاٹ مل‘ ڈومین ایکسٹینشن ۱۹۸۵ءمیں متعارف ہوئی۔ یہ’ ملٹری‘ کا مخفف ہے۔
امریکی فوج کی مختلف شاخیں اور متعلقہ عسکری ادارے اسے استعمال کرتے ہیں۔
’ڈاٹ مل‘ ایک مخصوص ڈومین ایکسٹینشن ہے جسے امریکی فوجی اداروں کی ویب سائٹس کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک اپنی فوجی ویب سائٹس کیلئے ’ڈاٹ مل‘ـاستعمال نہیں کرتے، بلکہ اپنے ملکی یا دیگر سرکاری ڈومینز کا استعمال کرتے ہیں۔
e.g. www.army.mil
یہ بھی پڑھئے: انسان کو سمجھنے کا ہنر سیکھئے، رشتے مضبوط بنایئے
blog.
(blog=Blog)
’ڈاٹ بلاگ ایک جدید عمومی ڈومین ایکسٹینشن ہے۔ اسے۲۰۱۶ء میں عام رجسٹریشن کیلئے متعارف کیا گیا تھا۔
صحافی اور مصنفین بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
’ڈاٹ بلاگ‘ ایسی ویب سائٹس کیلئے متعارف کیا گیا جن کا مقصد مضامین، تبصرے، تجربات یا دیگر تحریری مواد شائع کرنا ہو۔ یہ رائٹرز کو اپنے مواد کی شناخت کیلئے ڈومین فراہم کرتا ہے۔ اسے ذاتی بلاگ کے ساتھ خبروں اور مضامین کی اشاعت کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
e.g. www.theverge.blog