Inquilab Logo

جنوبی ممبئی کے جی ایس ٹی بھون میں آتشزدگی

Updated: February 17, 2020, 1:54 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جنوبی ممبئی میں واقع جی ایس ٹی میں آگ لگ گئی۔ ابھی تک کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔آج ۳۵:۱۲ منٹ پر جی ایس ٹی بھون کے آٹھویں منزلہ پر آگ لگی۔ جی ایس ٹی بھون، مہارانا پرتاپ چوک ، بائیکلہ ایسٹ میں واقع ہے۔

جی ایس ٹی بھون ممبئی ۔ تصویر ۔ آشش راجے، انقلاب
جی ایس ٹی بھون ممبئی ۔ تصویر ۔ آشش راجے، انقلاب

ممبئی : جی ایس ٹی بھون میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کی ۱۵ ؍ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا یا گیا۔ جس وقت جی ایس ٹی بھون میں آگ لگی تھی اس وقت بلڈنگ میں تقریباً ایک ہزارافراد موجود تھے۔آس پاس کے افراد کی مدد سے آگ میں پھنسے لوگو ں کو باہر نکالا گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار بھی موقع پر پہنچے۔
فائر بریگیڈ افسر کے مطابق یہ آگ لیول تین کی تھی جس پر قابو پانےکیلئے کافی مشقت کرنی پڑی۔اطلاعات کے مطابق شاٹ سرکٹ کی وجہ سے بلڈنگ میں آگ لگی تھی۔اس حادثے سے کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

جنوبی ممبئی میں واقع جی ایس ٹی میں آگ لگ گئی۔ابھی تک کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔آج ۳۵:۱۲ منٹ پر جی ایس ٹی بھون کے آٹھویں منزلہ پر آگ لگی۔ جی ایس ٹی بھون ،مہارانا پرتاپ چوک ، بائیکلہ ایسٹ میں واقع ہے۔
ممبئی فائر بریگیڈ جی ایس ٹی بھو پہنچ گئی ہے۔ اس نے اسے لیول ۳  کا آگ قرار دیا ہے۔

لیول تھری آگ کیا ہوتا ہے؟

کسی بھی مقام پر لگنے والے آگ  کی شدت کے مطابق اس کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔جیسے لیول ون، لیول ٹو،تھری،فور ا س طرح۔ لیول تھری کے مطابق جس جگہ آگ لگا ہے اس مقام کو فوراً خالی کر دیا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK