Inquilab Logo

ایچ ایس سی رزلٹ میں کوکن ڈیویژن اول، مجموعی کامیابی ۹۱ء۲۵؍ فیصد

Updated: May 26, 2023, 9:22 AM IST | saadat khan

ممبئی ڈیویژن ۸۸؍ فیصد کے ساتھ سب سے آخری مقام پر ، کوکن ڈیویژن میں کامیابی کا تناسب ۹۶؍ فیصد سے زائد، اس بار بھی لڑکیوں نے لڑکوں پر سبقت حاصل کی، ۴؍ فیصد زائد لڑکیاں کامیاب

There is enthusiasm among the students who have succeeded in HSC (Photo: Agency)
ایچ ایس سی میں کامیاب ہونے والے طلبہ میں جوش وخروش ہے ( تصویر: ایجنسی)

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن  نےایچ ایس سی امتحان کا آن لائن  رزلٹ جمعرات کو جاری کر دیا۔ ریاست کے ۹؍ڈویژنوں کامجموعی رزلٹ ۹۱ء۲۵؍فیصد آیاہے ۔ ہرسال کی طرح امسال بھی لڑکیوں نے لڑکوں پر بازی ماری ہے۔جہاں تک بات ہے ڈیویژنوں کی تو  کوکن ڈیویژن نے اول مقام حاص کیا ہے جہاں ۹۶ء۰۱؍ فیصد طلبہ نے کامیاب حاصل کی ہے۔جبکہ ممبئی ڈیویژن  ۸۸ء۱۳؍ فیصد سے آخری مقام  پر رہا۔ البتہ  پونے ڈیویژن کے طلبہ نے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے ۔ یہاں کامیابی کا مجموعی تناسب۹۳ء۳۴ فیصد رہا۔ اس طرح کوکن کے  بعد پونے ڈیویژن  دوسری پوزیشن پر  ہے۔
لڑکیاں پھر لڑکوں سے آگے
   اس بار بھی بورڈ امتحانات میں لڑکیوں کا رزلٹ لڑکوں سے بہتر آیا ہے۔ لڑکیوں نے ۹۳ء۷۳؍فیصد کامیابی حاصل کی ہے  جبکہ لڑکوں کا رزلٹ۸۹ء۱۴؍فیصد آیاہے۔ اس طرح  لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں کے پاس ہونے کا فیصد ۴ء۵۹؍زیادہ رہا۔واضح رہےکہ ایچ ایس سی کے امتحانات فروری؍ مارچ ۲۰۲۳ءمیں منعقدکئے گئے تھے۔ ۹؍ڈیویژنوں ، پونے، ناگپور، اونگ آباد ، ممبئی، کولہاپور، امرائوتی، ناسک، لاتور اور کوکن میںہونےوالے ایچ ایس سی امتحان کیلئے کل ۱۴؍  لاکھ ۲۸؍ہزار ۱۹۴؍طلبہ نے فارم بھرے تھے۔  ان میں سے ۱۴؍لاکھ ۱۴؍ہزار ۳۷۱؍ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ جبکہ امتحان میںکامیابی حاصل کرنےوالے طلبہ کی تعداد ۱۲؍لاکھ ۹۲؍  ہزار  ۴۶۸؍ ہے۔  کل ۱۵۴؍ مضامین کے امتحان  ہوئے جن میں ۲۳؍مضامین کا رزلٹ ۱۰۰؍ فیصدرہا۔ 
 ممبئی ڈیویژن ۹؍  ویں مقام پر 
  ممبئی ڈیویژن کے ۲؍لاکھ ۹۰؍ہزار ۲۵۸؍  طلبہ نے ایچ ایس سی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈیویژن کے اعتبار سے امسال بھی کوکن ڈویژن کی کارکردگی مذکورہ ۹؍ ڈیویژنوں میں سرفہرست رہی ہے جبکہ ممبئی ڈیویژن کارزلٹ سب سے کم رہا۔ لاتور جو گزشتہ سال۹؍ ویں پوزیشن پر تھاامسال ۷؍ ویں پوزیشن پر ہے۔ 
 سائنس، کامرس اورآرٹس میں سے سائنس فیکلٹی کا رزلٹ سب سے بہتر ۹۶ء۰۹؍فیصد آیا ہے۔ کامرس اور آرٹس کا رزلٹ بالترتیب  ۹۰ء۴۲؍ اور ۸۴ء۰۵؍فیصد رہا۔ ان میں سے آرٹس کے  ۳۱؍اور سائنس کے ۱۷؍کالجوں کا رزلٹ صفر فیصد آیاہے۔ جبکہ ۲؍ہزار ۳۶۹؍ سائنس فیکلٹی اور ۷۷۵؍ آرٹس فیکلٹی کے جونیئر کالجوں کا رزلٹ ۱۰۰؍فیصد آیاہے۔ 

HSC result Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK