Inquilab Logo

ممبرا کووڈ سینٹرسےپہلا مریض صحت یاب ہو کر رخصت

Updated: September 27, 2020, 5:40 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

یہاں کےایم ایم ویلی علاقےمیں واقع مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم میں تقریباً ۴۰۰؍ بیڈ پر مشتمل نئے ’ڈیڈیکیٹیڈ کووڈ ہیلتھ سینٹر‘کے آئی سی یو بیڈسےسنیچر کو پہلے مریض کو صحت یاب ہونے کےبعدڈسچارج کیاگیا

Mumbra Covid Center
ممبرا کے کووڈ سینٹر سے صحت یاب ہونے والے مریض کو وداع کیا جارہا ہے

یہاں کےایم ایم ویلی علاقےمیں واقع مولانا ابوالکلام آزاد اسٹیڈیم میں تقریباً ۴۰۰؍ بیڈ پر مشتمل نئے ’ڈیڈیکیٹیڈ کووڈ ہیلتھ سینٹر‘کے آئی سی یو بیڈسےسنیچر کو پہلے مریض کو صحت یاب ہونے کےبعدڈسچارج کیاگیا۔اس موقع پر ایک تقریب منعقدکرکے دیوا میں مقیم۴۰؍ سالہ مریض کو گلدستہ دےکررخصت کیاگیا۔فی الحال اس سینٹر میں ۱۰۳؍  مریض زیر علاج ہیں۔
 کووڈ سینٹر کے کوآرڈی نیٹر ممتاز شاہ  نے بتایاکہ سانس لینےمیں تکلیف اور کورونا سے متاثر ہونے کے سبب مذکورہ مریض کو ۱۹؍ ستمبر کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ ۷؍ دن علاج کرنےکے بعد جب دوبارہ اس کی جانچ کی گئی تو اس کی رپورٹ نگیٹو آئی جس کے بعد اسے کچھ گھنٹوں تک آکسیجن بیڈ پر منتقل کرنے کے بعد سنیچر کی دوپہراسےرخصت کر دیا گیا ہے۔‘‘ انہوںنے مزیدبتایاکہ’’کووڈسےمتاثرہ مریض کا داخلہ کے ساتویں دن کورونا ٹیسٹ کیاجاتا ہے اگر اس ٹیسٹ میں یہ مثبت پایاجائے تو مزید ۵؍ دنوں تک اس کا علاج کیا جاتاہے اوراس طرح جب تک مریض نگیٹو نہیں آتا اسے رخصت نہیں کیاجاتا۔‘‘
 اس موقع پرموجود این سی پی ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم خان ( جو ٹی ایم ٹی کمیٹی کے رکن بھی ہیں) نے بتایاکہ’’وزیر برائےہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ کی کوششوں سے شروع کئے گئے اس کووڈ سینٹر میں معیاری علاج   بالکل مفت کیاجارہاہے۔ سنیچر کو اس سینٹر کے آئی سی یو سے پہلا مریض رخصت کیا جارہا ہے اس پر ہمیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔‘‘ کارپوریٹر اشرف ( شانو) پٹھان نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ ماہر ڈاکٹر، شہری انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی مشترکہ کوششوں اور ٹیم ورک سے یہ بہترین کام کیاجارہا ہے۔ واضح رہے کہ کوسہ کے ایم ایم ویلی علاقے میں واقع مولانا ابو الکلام آزاد اسٹیڈیم میں تقریباً ۴۰۰؍ بیڈ پر مشتمل نئے ’ڈیڈیکیٹیڈ کووڈ ہیلتھ سینٹر‘ کا افتتاح  ۲۵؍  اگست کووزیر برائےہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ کے ہاتھوں عمل میںآیا تھا۔ اس سینٹر میں ۱۰۰؍ آئی سی یو بیڈ  ہے جبکہ ۲۹۴؍ آکسیجن بیڈ ہے۔یہ پوچھنے پر کہ کووڈ سینٹر کے افتتاح کے ایک ماہ بعد پہلا مریض ڈسچارج کیا گیا ؟اسپتال منتظم  نے بتایاکہ آئی سی یو اور دیگر چیزیں تیار کرنے میں وقت لگ گیا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK