Inquilab Logo

برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر ۳۱؍ دسمبر تک پابندی

Updated: December 21, 2020, 6:14 PM IST | Agency | New Delhi

حکومت نے برطانیہ   سے آنے والی سبھی پروازوں پر ۲۳؍ سے ۳۱؍ دسمبر تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔ برطانیہ میں میں کووڈ۔ ۱۹ کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد یہاں ایک اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔شہری ہوابازی کی وزارت نے ۳۱؍ دسمبر کی رات ۱۱؍ بجکر ۵۹؍ منٹ تک برطانیہ سے  یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں  پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ پابندی ۲۲؍ دسمبر کی رات ۱۲؍ بجکر ایک منٹ سے عمل میں آئے گی۔

British Airways - Pic : INN
برطانیہ ہوائی جہاز ۔ تصویر : آئی این این

حکومت نے برطانیہ   سے آنے والی سبھی پروازوں پر ۲۳؍ سے ۳۱؍ دسمبر تک کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔
برطانیہ میں میں کووڈ۔ ۱۹ کے نئے اسٹرین کے سامنے آنے کے بعد یہاں ایک اعلی سطح میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔شہری ہوابازی کی وزارت نے ۳۱؍ دسمبر کی رات ۱۱؍ بجکر ۵۹؍ منٹ تک برطانیہ سے  یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں  پر پابندی عائد رہے گی۔ یہ پابندی ۲۲؍ دسمبر کی رات ۱۲؍ بجکر ایک منٹ سے عمل میں آئے گی۔
جو پروازیں  برطانیہ سے پرواز کرچکی ہیں یا ملک سے روانہ ہوچکی ہیں، جن ہندوستانی طیاروں کو برطانیہ سے یا وہاں کے راستے واپس آنا ہے۔ ان کے لئے ۲۲؍ دسمبر کی رات ۱۱؍ بجکر ۵۹؍ منٹ تک ملک میں اترنے کی اجازت ہوگی۔
ان سبھی طیاروں سے آنے والے سبھی مسافروں اور کرو کی لازمی طور پر ہوائی اڈے پر ہی آر  ٹی۔ پی سی آر جانچ کی جائے گی۔
وزارت نے ٹوئٹ کرکے بتایا ’’احتیاط برتتے ہوئے ۲۲؍ دسمبر کی رات ۱۱؍ بجکر  ۵۹؍ منٹ تک برطانیہ سے یا برطانیہ ہوکر ہندوستان آنے والی پروازوں کے سبھی مسافروں کی لازمی طور پر  آر ٹی۔ پی سی آر جانچ کی جائے گی‘‘۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کووڈ۔ ۱۹ کا نیا اسٹرین  سامنے آیا ہے، جس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ پرانے  اسٹرن سے کہیں زیادہ خطرناک  بتایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK