سیلاب زدہ علاقوں سے راحت رسانی کےذریعے اب تک ۲۵؍ ہزار ۴۷۸؍ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے
EPAPER
Updated: July 15, 2023, 2:22 PM IST | New Delhi
سیلاب زدہ علاقوں سے راحت رسانی کےذریعے اب تک ۲۵؍ ہزار ۴۷۸؍ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے
شمالی ہند میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں۔اطلاعات کے مطابق آج نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال وزرات کابینہ کی میٹنگ طلب کریں گے۔ نئی دہلی میں دریائے یمنا کے پانی کا خطرے کےنشان کو پار کرنے کے بعد آئی ٹی اومیں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہےجبکہ کئی علاقوں میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔ واضح رہے کہ اولڈ ریلوے بریج پر دریائے یمنا کی سطح آب ۲۰۷ء۹۸؍ میٹر تھی۔ ٹریفک نظام میں خلل پیدا ہونے کے بعد مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں سے راحت رسانی کے ذریعے اب تک ۲۵؍ ہزار ۴۷۸؍ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔دہلی حکومت نےبتایا ہے کہ ۲۲؍ ہزار ۸۰۳؍ افراد کوخیموں اور شیلٹرس میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیلاب زدہ ریاستوں میں این ڈی آر ایف کی ۱۶؍ ٹیمیں تعینات ہیں جو راحت رسانی کا کام کرر ہی ہیں ۔اس ضمن میں خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو سیول لائن ایریا کے رہائشی افرادنے مطلع کیا کہ ’’ ہم پانی اور بجلی سے محروم ہیں۔ پچھلے دو دن سےیہ علاقہ زیر آب ہےجس کی اہم وجہ در یائے یمنا کےپانی کا سطح آب سےبڑھنا ہے ۔ ہمیں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔‘‘
علاوہ ازیں اروند کیجریوال نے ٹویٹر کے ذریعے شہر کےبچوں سےاپیل کی کہ وہ سیلاب زدہ پانی میں کھیلنے سےگریز کریں۔ سیلابی صورتحال کو مد نظر رکھتےہوئے دہلی پولیس نے حال ہی میں ٹریفک کے تعلق سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کےمطابق دہلی حکومت نے میوروہار فیز ایک کےسیلاب زدہ علاقوں میں رہائشی افراد کو طبی امداد مہیا کی ہے ۔اس ضمن میں دہلی کے پی ڈبلیو ڈی کےوزیر اتیشی نےکہا کہ ’’ دہلی میں دریائےیمنا کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہےجس کی وجہ سے دہلی کو اگلے ۱۲؍ گھنٹوں میں راحت ملے گی ۔