آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ایلیمنیٹر مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ۲۹؍ گیندوں پر ۹۷؍ رن کی دھماکے دار اننگز کھیلنے والے ویبھو سوریاونشی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔
EPAPER
Updated: May 29, 2026, 9:52 AM IST | New Chandigarh
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ایلیمنیٹر مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ۲۹؍ گیندوں پر ۹۷؍ رن کی دھماکے دار اننگز کھیلنے والے ویبھو سوریاونشی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔
آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ایلیمنیٹر مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ۲۹؍ گیندوں پر ۹۷؍ رن کی دھماکے دار اننگز کھیلنے والے ویبھو سوریاونشی نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، لیکن وہ کرس گیل کے۳۰؍ گیندوں پر تیز ترین آئی پی ایل سنچری کے ریکارڈ کو توڑنے سے محروم رہ گئے۔ تاہم میچ کے بعد سوریاونشی نے کہا کہ انہیں اننگز ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ وہ یہ ریکارڈ توڑنے سے چوک گئے ہیں۔
سوریاونشی نے کہاکہ ’’مجھے آؤٹ ہونے کے بعد پتہ چلا کہ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا۔ میری توجہ چھکے لگانے پر تھی۔ میں آگے بھی سنچری بنا سکتا ہوں، لیکن کوشش یہی رہتی ہے کہ ٹیم کیلئے جتنا ممکن ہو سکے کردار ادا کروں۔‘‘
سوریاونشی نے اپنی اننگز میں ۱۲؍ چھکے اور پانچ چوکے لگائے۔ اگرچہ وہ کرس گیل کی تیز ترین آئی پی ایل سنچری کے ریکارڈ سے محروم رہے، لیکن اسی اننگز کے دوران انہوں نے ایک آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھئے:امتیاز علی نے ’’لو آج کل‘‘ کے سیکویل کو ’’بیکار تجربہ‘‘ قرار دیا
میچ سے پہلے اپنی تیاری کے بارے میں پوچھے جانے پر سوریاونشی نے کہاکہ ’’میں بولرز کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا اور صرف اپنا کھیل کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔ جہاں تک میچ سے پہلے تیاری کا سوال ہے تو میں یہ تجزیہ کرتا ہوں کہ بولرز کا سامنا کیسے کرنا ہے اور باؤنڈری کی لمبائی کا اندازہ لگاتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۶ء سے ۲۰۳۰ء کے دوران درجۂ حرارت ریکارڈ سطح پر رہنے کا امکان: اقوامِ متحدہ
انہوں نے کہا’’جب میں مثبت انداز کے ساتھ کھیلتا ہوں تو گیندباز دباؤ میں آ جاتے ہیں۔ میں اپنے منصوبے پر کام کرتا ہوں اور اگر کوئی کمزوری ہو تو اسے دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ میں یہ نہیں دیکھتا کہ مخالف ٹیم میرے خلاف کیا منصوبہ بنا رہی ہے۔ میں صرف اپنے منصوبے کے مطابق کھیلتا ہوں اور نارمل کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔‘‘اس جیت کے ساتھ راجستھان رائلز کوالیفائر۲؍ میں پہنچ گئی ہے اور اب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے اس کے سامنے گجرات ٹائٹنس کا چیلنج ہوگا، جس سے وہ جمعہ کو نیو چنڈی گڑھ میں ہی مقابلہ کرے گی۔سوریاونشی نے کہا کہ اگلے میچ میں بھی ان کی ٹیم اسی مثبت انداز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ انہوں نے کہا’’جب ہم جیت حاصل کرتے ہیں تو وہ مثبت انداز آگے بھی برقرار رہتا ہے اور ہم اگلے میچ میں بھی بہتر کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اسی طرح اگلا میچ جیت کر فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔‘‘