Inquilab Logo Happiest Places to Work

جو کچھ بھی عمران خان کو درکار ہو انہیں مہیا کیا جاناچاہئے: سابق کرکٹر معین خان

Updated: August 30, 2026, 5:04 PM IST | Islamabad

پاکستان کے سابق کرکٹر معین خان نے ایک بیان میں کہا کہ جیل میں قید عمران خان کو جو بھی درکار ہو بحیثیت سابق وزیر اعظم ، بحیثیت پاکستانی شہری انہیں مہیا کیا جانا چاہئے۔

Moin Khan (left), Imran Khan (right). Photo: INN
معین خان (بائیں)، عمران خان (دائیں)۔ تصویر: آئی این این

معین خان نے سنیچر کو سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی اس صف میں اپنا تازہ نام شامل کیا جنہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں مناسب طبی سہولت فراہم کی جائے۔ ۷۳؍ سالہ عمران خان ۲۰۲۳ ءسے بد عنوانی معاملے میں سزا پانے کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔ ان کی جاری نظربندی اور صحت کے حوالے سے خدشات نے ان کے اہل خانہ اور متعدد سابق بین الاقوامی کرکٹر کی تنقید کو جنم دیا ہے۔معین نے ایک ویڈیو میں کہا، ’’ہمارے کپتان عمران خان، جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں، اس وقت اڈیالہ جیل میں ہیں، اور ان کی حالت اس وقت کافی خراب ہے۔ ایک بار پھر، میں حکام، پاکستان کی حکومت اور اڈیالہ جیل چلانے والے تمام افراد سے گزارش کروں گا۔ میری درخواست ہے کہ ہمارے کپتان کے حق، بحیثیت سابق وزیراعظم، بحیثیت پاکستانی شہری، طبی سہولت کے ان کے حق کا احترام کیا جائے۔جو کچھ بھی انہیں درکار ہو، اس کا انتظام کیا جائے۔ اس کے علاوہ، میں دوسرے کرکٹرز سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ بول کر ان کی حمایت کی آواز بلند کریں۔ پاکستانی کرکٹ میں عمران خان کا کردار بےحد ہے اور ہم سب نے جو ان کے دور میں کھیلے، ان سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ کو بہت کچھ دیا ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: طالبان، کابل میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کا خواہاں

دوسری جانب، پاکستان کے بیٹنگ لیجنڈ جاوید میاں داد بھی اپنے دیرینہ ساتھی اور سابق کپتان عمران خان کی قید کے بارے میں بات کرتے ہوئے آنسو بہا کر رہ گئے۔ میاں داد، جنہوں نے ۱۹۷۵ء اور ۱۹۹۶ ءکے درمیان چھ عالمی کپ کھیلے، نے اصرار کیا کہ خان بدعنوان نہیں ہیں اور ان کی رہائی کی اپیل کی۔ علاوہ ازیں جمعرات کو، خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم دوسرے ٹیسٹ (انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان) کے دوران لارڈز میں مائیکل ایتھرٹن کے ساتھ ایک انٹرویو میں نظر آئے۔ اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے والد کو دن میں تقریباً ۲۳؍ گھنٹے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنوبی افریقہ کا اسرائیل پراقوام متحدہ کی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام

اس سے قبل میاں داد نے نیریٹو یوٹیوب چینل پر کہا تھا، ’’وہ ایک ایماندار شخص ہیں۔ وہ ان لوگوں میں سے نہیں جو بدعنوانی میں ملوث ہوں، ورنہ انہوں نے بہت کچھ کیا ہوتا۔ اگر آپ انہیں چھوڑ دیں گے تو کیا ہوگا؟ کیا وہ کھائیں گے یا کسی کو نقصان پہنچائیں گے؟ وہ بھی کسی کا بیٹا ہے۔ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ وہ کیا کر رہے ہوں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK