Inquilab Logo

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا

Updated: April 06, 2023, 1:49 PM IST | Wellington

نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن جنہوں نے عملی سیاست کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ دیا ہے

Jacinda Ardern
جیسنڈا آرڈن

 نیوزی لینڈ کی سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن جنہوں نے عملی سیاست کو ہمیشہ کے لئے الوداع کہہ دیا ہے ، نے نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں اپنی الوداعی تقریر کے دوران جہاں جذباتی انداز میں کئی باتوں کا ذکر کیا وہیں انہوں نے نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے اپنی تقریر کے دورا ن حمایت کے لئے جہاں نیوزی لینڈ کے مختلف طبقات کا اظہار تشکر کیا وہیں ۲۰۱۹ء میں کرائسٹ چرچ میں مسجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلمانوں کے صبر و تحمل اور حکومت کا پوری طرح سے ساتھ دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو مخاطب کرنے کے لئے سب سے پہلے السلام علیکم کہا اور پھر کہا کہ پارلیمنٹ کی گیلری میں موجود میرے تمام مسلم بھائی اور پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر موجود تمام مسلم بھائیوں کو میری طرف سے شکریہ کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کی مذہبی رواداری کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ خاص طور پر مشکل حالات میں جس طرح سے یہاں کی مسلم برادری نے ہمارا ساتھ دیا ہے اس کا شکریہ جتنا ادا کیا جائے وہ کم ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی تقریر میں اپنی حکومت کے مختلف فلاحی کاموں کا تذکرہ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK