• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حیدرآباد سے عمرہ پر جانے والے ۴۵؍ افراد مدینہ منورہ کے قریب سڑک حادثہ میں  جاں بحق

Updated: November 18, 2025, 12:20 AM IST | Hyderabad

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد معتمرین کی بس شعلہ میں تبدیل ہوگئی ، صرف ایک نوجوان معجزاتی طور پر بچ پایا،وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سمیت تمام اہم لیڈروں کا اظہار تعزیت، جسد خاکی ہندوستان لانے کی اپیل

Telangana Minister Mohammad Azharuddin consoles the families of the victims in Hyderabad.
تلنگانہ کے وزیر محمد اظہر الدین حیدرآباد میں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے

سعودی عرب میں  اتوار اور پیر کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے ایک نہایت دلخراش سانحہ میں  ہندوستان سے عمرہ کیلئے جانے والے  ۴۵؍افراد نے داعی ٔ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ ان میں  ۴۴؍ کا تعلق تلنگانہ سے اور ایک کا  کرناٹک  سے تھا۔  معتمرین کی بس ڈیزل   سے بھرے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے بعد جشم زدن میں  اس میں  آگ  لگ گئی ۔  بس میں ۴۶؍ افراد سوار تھے   جن میں سے ایک معجزاتی طو رپر بچ گیا۔ 
 حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے ۴۵؍ افراد  کے جاں بحق ہونے کی تصدیق  کی ہے جبکہ سعودی حکام یا ہندوستانی  حکومت  نے اس خبر  کے لکھے جانے تک فوت ہونےوالوں کی تعداد  کے تعلق سے وضاحت نہیں کی ہے۔جدہ میں  ہندوستانی سفارتخانہ نے حادثہ کی جگہ پر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے  اپنے حکام روانہ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فی الحال ہم ہلاکتوں کی درست تعداد نہیں بتا سکتے کیونکہ کاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔‘‘حیدرآباد  میں رشتہ داروں نے بتایا  ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں ایک ہی خاندان کی ۳؍ نسلوں پر مشتمل ۱۸؍ افراد  شامل تھے۔ شیخ نذیر الدین جو حیدرآباد کے وِدیا نگر کے  رہنے والے  اورریلوے کے سبکدوش ملازم تھے،  کے بھتیجے محمد اسلم نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ، بیٹے، ۳؍ بیٹیوں اور نواسوں کے ساتھ عمرہ پر گئے تھے  اور مذکورہ بس میں  سوار تھے۔
 تلنگانہ حج کمیٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں۱۰؍بچے  شامل  ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور تلنگانہ و آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ  ریونت ریڈی اور این چندرابابو نائیڈو نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نیز مختلف ریاستوں  کے وزرائے اعلیٰ جن میں   ایم کے اسٹالن اور عمر عبداللہ شامل ہیں، نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثہ ہندوستانی وقت کے مطابق رات ۳۰:۱؍ بجے ہوا ۔ سجنار نے بتایا کہ عمرہ کیلئے ۵۴؍  افراد کا قافلہ ۹؍نومبر کو   روانہ ہواتھا اور ۲۳؍ نومبر کو اس کی واپسی تھی۔  عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جب قافلہ میں موجود افراد مکہ سے  مدینہ کیلئے روانہ ہوئے تو ۵۴؍ میں سے ۴؍ علاحدہ کار میں بیٹھے جبکہ ۴؍مکہ میں رُک گئے۔ اس طرح بس میں  ۴۶؍افراد  سوار تھے

umrah Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK