• Thu, 18 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عمرہ زائرین کو شدید گرمی میں دھوپ میں پیدل نہ چلنے کی ہدایت

Updated: September 18, 2025, 1:30 PM IST | Agency | Riyadh

وزارت حج وعمرہ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں صبح۱۱؍ بجے سے دوپہر۳؍بجے تک سخت گرم موسم رہتا ہے۔

A man reciting the Quran in the Prophet`s Mosque. Photo: INN
ایک شخص مسجد نبوی ؐمیں قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہے۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے عمرہ زائرین کو ہدایت دی کہ سخت گرم موسم میں دھوپ میں پیدل چلنے سے گریز کریں۔ 
 سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ  نے زائرین  سے کہاکہ ان دنوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں صبح۱۱؍ بجے سے دوپہر ۳؍بجے تک سخت گرم موسم  رہتا ہے۔ ان اوقات میں سائے میں رہیں اورزیادہ وقت تک پیدل چلنے سے گریز کریں۔  وزارت حج و عمرہ نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مناسک کی ادائیگی کے وقت بھاری سامان ساتھ اٹھانے سے بھی اجتناب کریں۔ 
 وزارت کے مطابق زائرین روضہ اطہر میں جانے کے لئے اجازت نامہ ضرور حاصل کریں۔ اس کے بغیر روضہ میں جانے کی کوشش نہ کریں ۔ اجازت نامہ  کےبغیر وہاں جانے سے  پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 
 دوسری جانب حکومت نے سعودی عرب میں موجود عمرہ زائرین کو جعلسازی سے بچانے کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ 
 وزارت مذہبی امور نے عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جو کہ جعل سازی کو روکنے کے لئے اہم پیش رفت ہے۔۱۱۳؍ مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہے۔ عمرہ کمپنیوں کی یہ  فہرست اسلامی سال۱۴۴۷ہجری کیلئے قابلِ عمل ہے۔ وزارت مذہبی امور نے جعل سازی سے بچنے کے لئے ہدایت  دی ہے کہ عمرہ زائرین بکنگ سے پہلے وزارت کی ویب سائٹ سے کمپنی کی لازمی تصدیق کریں۔ 
 متعلقہ ادارے کےترجمان نے کہا کہ رقم کی ادائیگی بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے اور عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK