تیز گیندباز جسپریت بمراہ (۲۷؍ رن پر ۵؍ وکٹ) کی شاندار اور تباہ کن گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو محض ۵۵؍ اوور میں ۱۵۹؍ رنز پر ڈھیر کر دیا۔
EPAPER
Updated: November 14, 2025, 7:05 PM IST | kolkata
تیز گیندباز جسپریت بمراہ (۲۷؍ رن پر ۵؍ وکٹ) کی شاندار اور تباہ کن گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو محض ۵۵؍ اوور میں ۱۵۹؍ رنز پر ڈھیر کر دیا۔
تیز گیندباز جسپریت بمراہ (۲۷؍ رن پر ۵؍ وکٹ) کی شاندار اور تباہ کن گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن جمعہ کو محض ۵۵؍ اوور میں ۱۵۹؍ رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جواب میں ہندوستان نے اسٹمپ تک ۲۰؍ اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر ۳۷؍ رن بنا لیے ہیں اور ابھی پہلی اننگز میں۱۲۲؍ رنز پیچھے ہے۔
Stumps on Day 1!
— BCCI (@BCCI) November 14, 2025
An entertaining day of Test cricket comes to an end 🙌
KL Rahul and Washington Sundar will resume proceedings tomorrow as #TeamIndia trail by 1⃣2⃣2⃣ runs.
Scorecard ▶️ https://t.co/okTBo3qxVH#INDvSA | @IDFCFIRSTBank pic.twitter.com/0eqZo73x9J
پورا دن جسپریت بمراہ اور ہندوستانی ٹیم کے نام رہا۔ بمراہ کے ۵؍ وکٹوں نے جنوبی افریقہ کی بلے بازی کی لائن اپ کو بکھیر کر رکھ دیا۔ ان کا بھرپور ساتھ کلدیپ یادو اور محمد سراج نے دیا۔ جنوبی افریقی بلےباز پچ پر جمنے کے باوجود وکٹ گنوا بیٹھے۔ ہندوستان کو یشسوی جیسوال (۱۲؍رن) کے طور پر ایک جھٹکا ضرور لگا، لیکن اس کے بعد واشنگٹن سندر اور کے ایل راہل نے سنبھل کر بلے بازی کی اور یقینی بنایا کہ ہندوستان دوسرے دن کھیل میں مضبوط پوزیشن سے داخل ہو۔ اسٹمپ کے وقت راہل۵۹؍ گیندوں پر۱۳؍ جبکہ سندر ۳۸؍ گیندوں پر ۶؍ رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔
🎥 A glimpse of Jasprit Bumrah`s Eden Gardens masterclass! \|/ 🙌
— BCCI (@BCCI) November 14, 2025
Updates ▶️ https://t.co/okTBo3qxVH#TeamIndia | #INDvSA | @IDFCFIRSTBank | @Jaspritbumrah93 pic.twitter.com/dmkaVZXRIk
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بلےبازی کا انتخاب کیا تھا۔ رائن ریکلٹن اور ایڈن مارکرم نے محتاط آغاز ضرور کیا، لیکن بمراہ نے دونوں سلامی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کلدیپ نے ٹیمبا باؤما کو آؤٹ کیا۔ دوسرے سیشن میں بمراہ اور کلدیپ نے ایک ایک وکٹ لیا جبکہ آخری لمحات میں محمد سراج نے دو اہم وکٹ حاصل کئے اور اکشر پٹیل کے ایک شکار کے ساتھ جنوبی افریقہ کا اسکور ۸؍ وکٹ پر ۱۵۴؍رن ہو گیا۔ آخری سیشن میں بمراہ نے دونوں باقی وکٹ لے کر پوری اننگز سمیٹ دی۔
یہ بھی پڑھئے:فرانس نے یوکرین کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں جگہ یقینی بنائی
سلامی بلے بازوں نے مثبت شروعات کی تھی۔ ریکلٹن (۲۳؍رن) نے شاندار شروعات کی جبکہ مارکرم (۳۱؍رن) نے اپنا کھاتہ کھولنے کے لیے ۲۳؍ گیندیں لگائیں، لیکن اس کے بعد بلے بازوں نے کھل کر کھیلنا شروع کیا ۔ بمراہ کو آخرکار اپنے چھٹے اوور میں کامیابی ملی ، پہلے ایک، پھر دوسرا، اور مہمان ٹیم نے کچھ ہی دیر میں اپنے دونوں سلامی بلے بازوں کا وکٹ گنوا دیا ۔ یہی حال باؤما (۳؍رن) کا بھی ہوا، جو اپنے کم بیک ٹیسٹ میں جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔ ۷۱؍رن پر ۳؍وکٹ کے اسکور پر پہلے گھنٹے کی تمام محنت ضائع ہو گئی۔ ملڈر (۲۴)، ٹونی ڈیزورزی (۲۴) اور کائل ویریں (۱۶) ، تینوں نے اننگز کا آغاز تو اچھا کیا لیکن تقریباً ایک ہی انداز میں آؤٹ ہو گئے۔ ٹرسٹن اسٹبز نے ۱۵؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے پچھلے بلے بازوں کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن ہندوستانی گیندبازوں نے صرف ۱۳؍ رنز کے اندر آخری۵؍ وکٹ گرا کر جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو سمیٹ دیا۔ بمراہ کی۵؍ وکٹوں کے علاوہ سراج نے۴۷؍ رن کے عوض ۲، کلدیپ نے ۳۶؍ رن پر ۲؍ اور اکشر پٹیل نے ۲۱؍ رن پر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔