Inquilab Logo

فرانسیسی وزیر کی حجاب پہننے والی مسلم  کھلاڑیوں کی حمایت

Updated: February 12, 2022, 11:51 AM IST | Agency | Paris

فرانس کی وزیر برائے صنفی مساوات نےمسلم خواتین فٹبالرز کی حمایت کی ہے جو میدان میں سرپر حجاب لینے والی کھلاڑیوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں

Élisabeth Moreno .Picture:INN
ایلزبتھ مورینو ۔ تصویر :آئی این این

 فرانس کی وزیر برائے صنفی مساوات نےمسلم خواتین فٹبالرز کی حمایت کی ہے جو میدان میں سرپر حجاب لینے والی کھلاڑیوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔خبروں کے مطابق فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے مقررہ قوانین فی الحال مسابقتی میچوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مذہبی علامات جیسے کہ مسلمانوں کے سر کے حجاب یا یہودی کپا (ایک طرح کی ٹوپی) پہننے سے روکتے ہیں۔  ’لیس حجابیس‘ کے نام سے معروف خواتین کے اجتماع نےنومبر میں قوانین کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیاتھا اور یہ دعویٰ کیا کہ قوانین امتیازی ہیں اور ان کے مذہب پر عمل کرنے کے حق کی خلاف ورزی ہیں۔اس ضمن میں صنفی مساوات کی وزیر ایلزبتھ مورینو نےایک ٹیلیویژن چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ `قانون کہتا ہے کہ یہ نوجوان خواتین سر پر حجاب پہن کر فٹ بال کھیل سکتی ہیں، آج فٹ بال کی پچز پر سر کے حجاب کی ممانعت نہیں ہے، میں چاہتی ہوں کہ قانون کا احترام کیا جائے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK