Inquilab Logo

ممبئی میں ۱۷؍ دسمبر کو مہا وکاس اگھاڑی کا مورچہ

Updated: December 06, 2022, 10:47 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

معززشخصیات کی توہین اور خواتین کے تئیں قابل اعتراض تبصرے کیخلاف بائیکلہ تا آزاد میدان مورچہ نکالا جائیگا

In the press conference organized by Maha Vikas Aghadi, information was given regarding the march of 17th December.
مہا وکاس اگھاڑی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ۱۷؍دسمبر کے مورچہ کے تعلق سے اطلاع دی گئی۔

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں کی جانب سے چھتر پتی شیواجی مہاراج اور مہاراشٹر کی دیگر محترم شخصیات کی توہین کرنے ،  خواتین کے تعلق سے نازیبا کلمات ادا کرنے اور مہاراشٹر سے متعدد پروجیکٹ دیگر ریاست میںمنتقل کئے جانے کی مذمت میں مہا وکاس اگھاڑی( ایم وی اے) نے سخت رخ اختیار کیا ہے ۔ ایم وی اے کی جانب سے ۱۷؍ دسمبر کو ممبئی میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مورچہ نکانے کا اعلان کیاگیاہے۔ یہ مورچہ جیجا ماتا ادیان(رانی باغی) (بائیکلہ) سے آزاد میدان تک نکالا جائے گا۔ مہاو کاس اگھاڑ ی کی ۳؍ اہم پارٹیوں کے لیڈروں ادھو ٹھاکرے(شیو سینا)، اجیت پوار(این سی پی) اور بالا صاحب تھورات (کانگریس) نے پیر کو مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔
  اس سلسلے میں سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ( سربراہ شیو سینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے ) نے کہا کہ ’’ بی جے پی کے متعدد لیڈروںکے ذریعے چھتر پتی شیواجی مہاراج اور مہاراشٹر کے عظیم شخصیتوں کے توہین کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔  مہاراشٹر کی عظمت کے معاملے میں ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس مسلسل توہین کےسبب مہاراشٹر کے عوام میں بھی شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اسی  ناراضگی کو محسوس کرتے ہوئے مہا وکاس اگھاڑی نے ۱۷؍ دسمبر کو جیجا ماتا ادیان سے آزاد میدان  بڑے پیمانے پر مورچہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘گورنر کوشیاری پر تنقید کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ’’گورنرکی تقرری کے تعلق سے بھی کچھ شرائط بنانے چاہئے کیونکہ کسی کو بھی اس طرح مہاراشٹر کا گورنر نہیں بنانا چاہئے جسے عظیم شخصیتوں کا احترام نہیں ہو۔‘‘
 پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر اور این سی پی کے لیڈر اجیت پوار نے کہا کہ ’’ اس مورچہ کے تعلق سےادھو ٹھاکرے کی صدارت میں  ۸؍دسمبر کو ایک بار پھر تفصیلی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ مہا وکاس اگھاڑی کے کاموں کو روک  دینے سے متعلق سوال کے جواب میں اجیت پوار نے مزید کہا کہ’’مہاراشٹر کے ترقیاتی کاموں کو شندے حکومت نے ملتوی کر دیا ہے یہ افسوسناک ہے۔‘‘
 بالا صاحب تھورات نے کہا کہ ’’عظیم شخصیات کی توہین کر کے مہاراشٹر کے عوام کے عقیدوں کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔ یہ کام بی جےپی کے معمولی رضار سے لے کربڑے  عہدیدار بھی کر رہے ہیں۔ عوام میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے اور اسی ناراضگی کی ترجمانی اس مورچے میں کی جائے گی۔ ان توہینوں  کے باوجود سرکار آنکھ بند کر رکھی ہے بلکہ انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ ان لیڈروں نےیقین دہانی کرائی کہ  اس مورچہ میں سماجوادی  پارٹی، شیتکری کامگار پکش ، سی پی آئی اور دیگر حمایتی پارٹیاں بھی ساتھ دیں گی۔ کرناٹک  کے معاملے پر اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کو سخت لہجے میں جواب دینا چاہئے تھا۔

Mumbai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK